پھلواری شریف،22جون(ہ س)۔ امارتِ شرعیہ بہار،اڈیشہ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے زیرِ اہتمام 29 جون روز اتوار کو پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں منعقد ہونے والی عظیم الشان ’وقف بچاو¿، دستور بچاو¿ کانفرنس‘ کی کامیابی کے لیے جہاں ایک طرف بھرپور عوامی تیاریوں اور منظم کوششوں کا سلسلہ جاری ہے، وہیں دوسری جانب دینی و روحانی سطح پر بھی اس کی کامیابی کے لیے دعاو¿ںاوراد و وظائف اور روزے کا خصوصی اہتمام کرنے کی پرزور اپیل کی گئی ہے۔اس سلسلے میں امارتِ شرعیہ کے قائم مقام ناظم مولانا مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے ایک پریس بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہماری دینی شناخت، اسلامی اقدار اور ملک کے آئین کے تحفظ کے لیے 29 جون کی یہ کانفرنس ایک سنگِ میل ثابت ہوگی۔ مگر صرف ظاہری تیاریوں سے کامیابی ممکن نہیں ہے اس کے لیے ہمیں ربِ کائنات کی طرف رجوع کرنا ہوگا،درود شریف ،استغفار ،اوراد و وظائف میں مشغول رہیں اور بارگاہِ الٰہی میں نہایت اخلاص و عاجزی کے ساتھ دعا مانگنی ہوگی کہ اللہ تعالیٰ ہماری اس پرامن جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔انہوں نے مسلم خواتین سےخاص طورپر اپیل کی ہے کہ وہ کانفرنس کے دن روزے کا اہتمام کریں، درود شریف، استغفار، تسبیحات اور دیگر وظائف کو معمولات کا حصہ بنائیں، اور خاص طور پر ملک میں وقف جائدادوں پر کیے جانے والے حکومتی حملوں اور آئینی حقوق کو پامال کرنے والے قوانین کے خلاف اللہ تعالیٰ سے مدد مانگیں۔
قائم مقام ناظم صاحب نے مزید کہا کہ یہ صرف ایک اجتماع نہیں، بلکہ ایک عظیم پیغام ہے کہ مسلمان اپنی دینی و ملی تشخص کے تحفظ کے لیے پرامن، متحد اور بیدار ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ سن 2018 میں بھی جب سابق امیر شریعت، مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی? کی قیادت میں دین بچاو¿، دیش بچاو¿ کانفرنس کا انعقاد گاندھی میدان میں ہوا تھا، تو انسانی سروں کا سمندر امڈ پڑا تھا۔ ا±س وقت بھی امیر شریعت کی ہدایت پر دعاو¿ں، روزوں اور روحانی تیاریوں پر زور دیا گیا تھا، جس کے اثرات دنیا نے دیکھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علماء، ائمہ، دانشوروں، نوجوانوں، اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نہ صرف کانفرنس میں شرکت کریں بلکہ اس کی کامیابی کے لیے روحانی محاذ پر بھی سرگرم ہو جائیں۔اخیر میں مزید انہوں نے فرمایا کہ یہ وقت اتحاد، حکمت اور توکل علی اللہ کے ساتھ عملی میدان میں اترنے کا ہے۔ آئیے! ہم سب مل کر 29 جون کو گاندھی میدان پٹنہ میں تاریخ رقم کریں اور دنیا کو دکھا دیں کہ مسلمان اپنے دینی تشخص اور آئینی حقوق کے دفاع کے لیے بیدار اور پ±رامن جدوجہد کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan