پولیس نے ایک شخص کو دو تیز دھار ہتھیاروں سمیت گرفتار کیا
جموں, 22 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے آر ایس پورہ کے علاقے میں ایک شخص کو دو تیز دھار ہتھیاروں اور موٹر سائیکل چین سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار شخص کی شناخت جسبندر سنگھ عرف سونو ولد گھر سنگھ ساکنہ شمک
Sharp edge weapon


جموں, 22 جون (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے آر ایس پورہ کے علاقے میں ایک شخص کو دو تیز دھار ہتھیاروں اور موٹر سائیکل چین سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار شخص کی شناخت جسبندر سنگھ عرف سونو ولد گھر سنگھ ساکنہ شمکہ، تحصیل آر ایس پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔

ملزم کو پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ کی حدود سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ مشکوک حالت میں گھوم رہا تھا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے دو ٹوکے اور ایک موٹر سائیکل چین برآمد کی، جنہیں کسی غیر قانونی سرگرمی میں استعمال کیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ میں ایف آئی آر نمبر 125/2025 زیر دفعہ 4/25 آرمز ایکٹ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ کارروائی کی قیادت انسپکٹر آر ایس پریہار، ایس ایچ او پولیس اسٹیشن آر ایس پورہ نے کی۔

علاقے کے مقامی باشندوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande