لیڈز، 21 جون (ہ س)۔
ہندوستان کے نئے ٹیسٹ نائب کپتان رشبھ پنت نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اپنی شاندار فارم کو جاری رکھا اور اپنے کیریئر کی ساتویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی۔ انہوں نے یہ کارنامہ 146 گیندوں پر 10 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے انجام دیا۔ اس سنچری کے ساتھ پنت نے مہندر سنگھ دھونی (6 سنچریاں) کو وکٹ کیپر کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا ہے جنہوں نے ہندوستان کے لیے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کی ہیں۔ پنت 178 گیندوں میں 12 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 134 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ پنت کو جوش ٹونگ نے ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ کیا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے ہندوستان کے ٹاپ وکٹ کیپر بلے باز
ہندوستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی وراثت کو بہت سے عظیم وکٹ کیپر بلے بازوں نے تشکیل دیا ہے، جنہوں نے نہ صرف وکٹوں کے پیچھے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا بلکہ بلے سے اہم شراکت بھی کی۔ آئیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے ٹاپ تین ہندوستانی وکٹ کیپر بلے بازوں پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔
رشبھ پنت - 77 اننگز میں 7 سنچریاں
رشبھ پنت نے بہت کم وقت میں ایم ایس دھونی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے ہندوستانی وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔ انہوں نے صرف 77 اننگز میں 7 سنچریاں اسکور کیں۔ انگلینڈ میں اپنی ڈیبیو سنچری سے لے کر آسٹریلیا میں اپنی ناقابل شکست 159 اور جنوبی افریقہ اور انگلینڈ میں غیر ملکی سرزمین پر شاندار اننگز تک انہوں نے کئی بار ہندوستان کو مشکل حالات سے نجات دلائی ہے۔ صرف 26 سال کی عمر میں، پنت نے خود کو ہندوستان کے بہترین ٹیسٹ وکٹ کیپروں میں شامل کر لیا ہے۔
مہندر سنگھ دھونی - 144 اننگز میں 6 سنچریاں
دنیا کے بہترین وکٹ کیپر بلے بازوں میں سے ایک ایم ایس دھونی نے اپنے 90 ٹیسٹ میچوں کی 144 اننگز میں 6 سنچریاں اسکور کیں۔ انہوں نے 2006 میں پاکستان کے خلاف 148 رنز کی اپنی دھماکہ خیز اننگز سے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا تسلط قائم کیا۔ ان کی سب سے یادگار سنچری 2013 میں آئی، جب انہوں نے چنئی میں آسٹریلیا کے خلاف 224 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی۔ خاص بات یہ ہے کہ دھونی کی تمام سنچریاں ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہوئیں اور وہ کبھی ہارنے کی حالت میں نہیں آئے۔
ردھیمان ساہا - 54 اننگز میں 3 سنچریاں
مہندر سنگھ دھونی کے ٹیسٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد، ردھیمان ساہا نے ہندوستان کی وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری سنبھالی۔ اپنے جارحانہ انداز کے لیے مشہور، ساہا نے 40 ٹیسٹ میچوں (54 اننگز) میں تین سنچریاں بنائیں۔ ان کی پہلی سنچری 2016 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف گروس آئلٹ میں آئی، جہاں انہوں نے روی چندرن اشون کے ساتھ 213 رنز کی شراکت میں 104 رنز بنائے۔ اس کے بعد انہوں نے 2017 میں بنگلہ دیش (حیدرآباد) اور آسٹریلیا (رانچی) کے خلاف مزید دو سنچریاں بنائیں۔ رانچی میں اننگز نے بھارت کو شکست سے بچا لیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ