دوسرے دن کا کھیل ختم، انگلینڈ 209/3، اب بھی 262 رن پیچھے
لیڈز، 22 جون (ہ س)۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان لیڈز میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا۔ پہلی اننگز میں بھارت کے 471 رن کے جواب میں انگلینڈ نے دن کا کھیل ختم ہونے تک 3 وکٹوں پر 209 رن بنا لیے ہیں۔ میزبان ٹیم اب بھی بھارت سے 262 رن پیچھے ہے۔
انگلینڈ کی شروعات سست رہی اور اسے پہلا جھٹکا صرف 4 رن کے اسکور پر لگا، جب جیک کرولی جسپریت بمراہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اس کے بعد بین ڈکٹ (62) اور اولی پوپ (100) نے ٹیم کی کمان سنبھالی اور دوسری وکٹ کے لیے اہم شراکت داری کی۔ جو روٹ نے 28 رن بنائے لیکن وہ بھی بمراہ کا شکار ہو گئے۔ دن کے کھیل کے اختتام پر اولی پوپ 100 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جب کہ ہیری بروک کھاتہ کھولے بغیر کریز پر موجود ہیں۔
ہندوستان کے لیے جسپریت بمراہ نے اب تک شاندار گیندبازی کی ہے اور تینوں وکٹیں حاصل کی ہیں۔
اس سے قبل ہندوستان نے دن کا آغاز 359/3 کے اسکور سے کیا تھا اور اپنی پہلی اننگز میں 471 رن پر آل آوٹ ہوگئی۔ دوسرے دن رشبھ پنت نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 134 رن کی سنچری اسکور کی، جب کہ شبھمن گل نے 147 رن بنائے۔ تاہم، لوئر آرڈر زیادہ کچھ نہیں کرسکا اور ہندوستان نے اپنی بقیہ وکٹیں تیزی سے گنوا دیں۔
انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس اور جوش ٹونگ نے سب سے متاثر کن گیندبازی کرتے ہوئے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ برینڈن کارس اور شعیب بشیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن