نئی دہلی، 21جون(ہ س)۔دہلی کی بی جے پی حکومت کی جانب سے نجی اسکولوں کے لیے لایا گیا فیس ریگولیشن آرڈیننس والدین کے سخت احتجاج کا سامنا کر رہا ہے، اور عام آدمی پارٹی ان والدین کے ساتھ کھڑی ہے۔ آپ دہلی پردیش کے صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی حکومت کے اس آرڈیننس کا فائدہ صرف تعلیمی مافیا کو ہوگا، جس سے نجی اسکولوں کو لوٹنے کی کھلی چھوٹ مل جائے گی۔ہفتہ کے روز چھترسال اسٹیڈیم کے باہر والدین نے وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے خلاف مظاہرہ کرکے یہ واضح کر دیا کہ چوری چھپے لایا گیا فیس ریگولیشن بل انہیں منظور نہیں۔ چار انجن والی بی جے پی حکومت نے صرف چار مہینوں میں دہلی کے متوسط طبقے کو شدید گرمی میں سڑکوں پر لا کھڑا کیا ہے۔ والدین کا مطالبہ بالکل جائز ہے، بی جے پی حکومت کو کچھ ہمدردی دکھانی چاہیے اور اپنا بل عوام کے سامنے لانا چاہیے۔ادھر عام آدمی پارٹی کے سینئر رہنما اور دہلی کے سابق وزیر تعلیم منیش سسودیا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر والدین کے احتجاج کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں نجی اسکولوں کی کھلی لوٹ مار جاری ہے، لیکن بی جے پی ہر روز عام آدمی پارٹی کے لیڈروں پر جھوٹے ایف آئی آر درج کروا کر اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی کی بی جے پی حکومت نجی اسکولوں کو بچانے اور انہیں منمانی کرنے کی اجازت دینے کے لیے آرڈیننس لائی ہے۔ اس آرڈیننس کے خلاف والدین سڑکوں پر اتر آئے ہیں اور ریکھا گپتا حکومت کو ہوش میں لانے کے لیے ہلّہ بول رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت نے تعلیم مافیا اور نجی اسکولوں کے مفاد میں چوری چھپے ایک آرڈیننس لایا ہے، جسے والدین تک کو نہیں دکھایا گیا ہے۔اب والدین اس آمرانہ حکومت کے خلاف سڑکوں پر اتر آئے ہیں، اور یہ مظاہرہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بی جے پی حکومت کے فیس ریگولیشن آرڈیننس سے بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔سوربھ بھاردواج نے ایک بار پھر ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چار انجن کی بی جے پی حکومت نے چار مہینوں میں دہلی کے متوسط طبقے کو جون کی گرمی میں سڑکوں پر لا کھڑا کیا ہے۔ نجی اسکولوں کے والدین مطالبہ کر رہے ہیں کہ حکومت کچھ ہمدردی دکھائے اور اپنا بل عوام کے سامنے پیش کریں۔والدین کا ماننا ہے کہ بی جے پی حکومت جو آرڈیننس (بل) لا رہی ہے، اس سے صرف نجی اسکول مالکان کو فائدہ پہنچے گا، حکومت اپنی ذمہ داری سے بچ جائے گی اور ہر سال فیس میں من مانا اضافہ ہوتا رہے گا۔ بی جے پی حکومت بنتے ہی تقریباً تمام نجی اسکولوں نے اپنی فیس میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔ بار بار شکایت کرنے کے باوجود آج تک کسی ایک بھی اسکول نے فیس واپس نہیں کی ہے۔ ڈی پی ایس دوارکا کے خلاف بھی اب تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ہے۔ حکومت نجی اسکول مالکان کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais