گاندربل، 22 جون(ہ س )سماج سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کی کوششوں کے تسلسل میں، گاندربل پولیس نے پولیس پوسٹ ناگبل کے دائرہ اختیار میں ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے ممنوعہ مادہ ضبط کیا۔ پولیس پوسٹ ناگبل کی پولیس پارٹی نے معمول کی چیکنگ کے لیے گرٹبل کراسنگ پر ناکا لگایا۔ ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روک کر اس کی ذاتی تلاشی کے دوران ممنوعہ پھکی جیسی مادہ برآمد کر کے ضبط کر لی گئی۔ ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا اور اس نے اپنی شناخت جاوید احمد بھٹ ولد غلام محی الدین بھٹ ساکنہ رنگیل گاندربل کے بطور ظاہر کی ہے۔ اس کے مطابق، مقدمہ ایف آئی آر نمبر 102/2025، این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ گاندربل میں درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کی گئی ہے۔ گاندربل پولیس عام لوگوں سے علاقے میں منشیات سے متعلق سرگرمیوں سے متعلق کسی بھی معلومات کے ساتھ آگے آنے کی اپیل کرتی ہے۔ ہم اطلاع دینے والوں کی مکمل شناخت ظاہر نہ کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mir Aftab