جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری
جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری جموں، 20 جون (ہ س)۔ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصّوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت جاری ہے۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس نے جمعہ کو ٹریفک کا نیا پلان اور ایڈوائزری جاری کرتے
JKNH


جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت جاری

جموں، 20 جون (ہ س)۔ وادی کشمیر کو ملک کے دیگر حصّوں کے ساتھ جوڑنے والی جموں سرینگر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدرفت جاری ہے۔ جموں کشمیر ٹریفک پولیس نے جمعہ کو ٹریفک کا نیا پلان اور ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قومی شاہراہ پر مسافر گاڑیوں کو جموں سے سری نگر اور سری نگر سے جموں دونوں سمتوں میں آمدورفت کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم، بھاری مال بردار گاڑیاں صرف جموں سے سری نگر کی طرف سفر کر سکیں گی۔

علاوہ ازیں، مغل روڈ پر بھی گاڑیوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی، جبکہ سنتھن ٹاپ اور ایس ایس جی روڈ پر ٹریفک کی اجازت متعلقہ روڈ مینٹیننس ایجنسیوں سے کلئیرنس ملنے کے بعد ہی دی جائے گی۔ ٹریفک پولیس نے تمام مسافروں اور ڈرائیوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں، کیونکہ اوورٹیکنگ سے ٹریفک جام اور حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande