نئی دہلی، 20 جون (ہ س)
۔ دہلی میٹرو کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خواتین کے کوچ میں سانپ گھس گیا۔ ویڈیو میں خواتین چیختے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ کچھ ڈر کے مارے سیٹوں پر کھڑے ہوگئیں۔ اس ہنگامے نے سب کو حیران کر دیا اور سوالات اٹھنے لگے کہ میٹرو میں سانپ کہاں سے آیا؟ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی ایم آر سی کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ڈی ایم آر سی نے اس معاملے پر فوری کارروائی کی اور سچائی کو سامنے لایا۔ ڈی ایم آر سی کے مطابق جمعرات کی شام مسافروں کی شکایت موصول ہونے پر ٹرین کو اکشردھام میٹرو اسٹیشن سے نکال کر ڈپو بھیج دیا گیا۔ وہاں ٹرین کو اچھی طرح چیک کیا گیا، لیکن کوئی سانپ نہیں ملا۔ جی ہاں، تحقیقات کے دوران ایک چھوٹی چھپکلی ضرور دیکھی گئی، جس نے شاید سارا ہنگامہ کھڑا کر دیا۔
ڈی ایم آر سی نے واضح کیا کہ مسافروں کی حفاظت اور سہولت ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ جیسے ہی یہ معاملہ سامنے آیا، ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کی۔ ڈی ایم آر سی نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوشیار رہیں اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال کے بارے میں میٹرو کے عملے کو فوری طور پر مطلع کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan