نئی دہلی، 20 جون (ہ س)۔ دہلی کی راو¿س ایونیو کورٹ نے مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کے بھتیجے رتول پوری اور بہن نیتا پوری کو 1100 کروڑ سے زیادہ کے گھوٹالے سے متعلق دو الگ الگ مقدمات میں بری کر دیا ہے۔ ان دونوں کے علاوہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ دیپک کمار نے بھی موزر بیئر فرم کو بری کرنے کا حکم دیا۔اس معاملے میں سی بی آئی نے 2019 میں موزر بیئر انڈیا لمیٹڈ کے خلاف اور 2020 میں موزر بیئر سولر لمیٹڈ کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔ سی بی آئی کے مطابق، موزر بیئر اور اس کے ڈائریکٹرز پر پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ ساتھ اسٹیٹ بینک آف پٹیالہ، یونین بینک آف انڈیا، ایگزم بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، سینٹرل بینک آف انڈیا، بینک آف بڑودہ اور انڈین اوورسیز بینک کو دھوکہ دینے کا الزام تھا۔سی بی آئی نے موسر بیئر سولر لمیٹڈ پر 747 کروڑ روپے کے گھوٹالہ اورموسر انڈیا لمیٹڈ پر 354 کروڑ روپے کے گھوٹالہ کا الزام لگایا تھا۔ رتول پوری موزر بیئر فرم کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں۔ رتول پوری اگستا ویسٹ لینڈ گھوٹالہ کیس میں بھی ملزم ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan