ڈوڈہ میں ہر گھر ترنگا مہم کے تحت ایک لاکھ قومی پرچم شہریوں میں تقسیم
جموں، 12 اگست (ہ س)۔ ضلع ڈوڈہ میں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت ایک لاکھ شہریوں میں مفت قومی پرچم تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں یہ پرچم بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرز کے دفاتر سے فراہم کیے جا رہے ہیں، جبکہ شہری حدود میں میونسپل کونسل کی ٹیم، ایگزیکٹیو آفیسر یاصر حسین کی قیادت میں، گھر گھر اور دکانوں پر جا کر شہریوں اور دکانداروں میں پرچم تقسیم کر رہی ہے۔
ای او یاصر حسین نے بتایا کہ شہر میں 1508 میٹر طویل قومی پرچم لہرائے جانے کے بعد گزشتہ دو روز سے ہر گھر ترنگا مہم کے تحت پرچم گھروں اور تجارتی مراکز تک پہنچائے جا رہے ہیں، تاکہ یوم آزادی کو قومی جوش و جذبے اور والہانہ حب الوطنی کے ساتھ منایا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر