شیخ الجامعہ اور مسجل جامعہ نے ایس سی،ایس ٹی اور اوبی سی طلبہ کی بہبود پرتبادلہ خیال کےلئے روندر اندراج سنگھ سے ملاقات کی
نئی دہلی،20جون(ہ س)۔قومی راجدھانی دہلی میں ایس سی،ایس ٹی اور اوبی سی کی ترقی و بہبود کے وزیر عزت مآب جناب رویندر اندراج سنگھ سے کل پروفیسر مظہر آصف، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ملاقات کی
شیخ الجامعہ اور مسجل جامعہ نے ایس سی،ایس ٹی اور اوبی سی طلبہ کی بہبود پرتبادلہ خیال کےلئے روندر اندراج سنگھ سے ملاقات کی


نئی دہلی،20جون(ہ س)۔قومی راجدھانی دہلی میں ایس سی،ایس ٹی اور اوبی سی کی ترقی و بہبود کے وزیر عزت مآب جناب رویندر اندراج سنگھ سے کل پروفیسر مظہر آصف، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی،مسجل،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ملاقات کی۔ملاقات کا مقصدجامعہ میں زیر تعلیم درج فہرست ذات(ایس سی) درج فہرست قبائل(ایس ٹی) دیگر پسماندہ طبقات(او بی سیز) طلبہ کی تعلیمی پیش قدمی اور ہمہ جہت ترقی کے امور پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ملاقات کے دوران شیخ الجامعہ اور مسجل، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایس سی،ایس ٹی اور اوبی سی طلبہ کی مدد اور ان کی تعلیمی کارکردگی مزید بہتر کرنے اور اپنے شعبوں میں فضیلت کے حصول کے لیے جامعہ انتظامیہ کی طرف سے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

پروفیسر مظہر آصف اور پروفیسر رضوی نے علمی اور پیشہ ورانہ طورپر ان طبقات کے طلبہ کو تعاون دینے کے لیے جاری پہل اور اقدامات کا اجمالی جائزہ پیش کیا۔ تبادلہ خیال میں ایس سی،ایس ٹی اور او بی سی طلبہ و طالبات کے لیے دارالاقامہ کی تعمیر کی تجویز کا اہم پہلو بھی شامل تھا۔وزیر موصوف جناب روندر اندراج سنگھ نے اس پہل کے لیے تعاون دینے کی بات کہی اور یونیورسٹی کو یقین دلایا کہ ان کی وزارت اس پروجیکٹ کی خلوص دل سے حمایت اور تائید کرتی ہے۔ وزیر نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ (آر سی اے) کی شان دار کارکردگی کی تعریف جس نے سالانہ بڑی تعداد میں سول سرونٹس اور دیگر عہدوں کے اہل کار ملک کی خدمت کے لیے تیار کیے ہیں۔پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے میں آرسی اے کے اہم رول کو تسلیم کرتے ہوئے جناب سنگھ نے آرسی اے میں ایس سی،ایس ٹی اور اوبی سی امیدواروں کی نشستیں کی تعداد بڑھانے کی یونیورسٹی کی تجویز کوبھی مثبت انداز میں لیا اور جامعہ کی آر سی اے میں رجسٹرڈ ایس سی،ایس ٹی اور اوبی سی کے لیے ہاسٹل کی تعمیر کے لیے اپنے تعاون کا اظہار کیا۔وزیر موصوف کے ساتھ ملاقات مثبت اور کامیاب رہی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ نے شمولیت والی تعلیم اور بہتر تدریس، تربیت،تحقیق اور پیشہ ورانہ ترقی کے ساتھ ساتھ پسماندہ طبقات کے بچوں کے لیے امداد و تعاون کے نظام کو بہتر کرنے اور اسے فروغ دینے کی راہ میں ایک اور قدم آگے بڑھایا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande