حال ہی میں عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی نمائش ہوئی۔ اس اسکریننگ میں بالی ووڈ کے کئی اداکاروں نے شرکت کی۔ سلمان اور شاہ رخ بھی آئے۔ ان دونوں سے عامر کی خاص دوستی صاف نظر آرہی تھی۔ اسکریننگ کے دوران عامر کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ نے خصوصی توجہ حاصل کی۔ عامر گوری کا ہاتھ پکڑے میڈیا کے سامنے نظر آئے۔ دونوں نے کیمرے کے سامنے پوز دیا۔ بعد ازاں عامر کے چھوٹے بیٹے آزاد کو بھی ان کے درمیان کھڑے ہو کر پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔
عامر نے اپنی 60ویں سالگرہ پر اپنی گرل فرینڈ کو سب سے ملوایا۔ وہ 46 سالہ گوری سے 2 سال سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں۔ حال ہی میں، عامر 'ستارے زمین پر' کی اسکریننگ پر اپنی سابقہ بیویوں کے ساتھ نہیں بلکہ گوری کے ساتھ پہنچے تھے۔ وہ اس کا ہاتھ پکڑے کیمرے کے سامنے آئے۔ گوری نے سبز رنگ کی ساڑی پہن رکھی تھی جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔ عامر سفید ڈریس کوڈ میں تھے۔ بعد میں عامر کا چھوٹا بیٹا آزاد بھی آگیا۔ تینوں نے کیمرے کے سامنے پوز دیا۔ یہ ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
یہی نہیں شاہ رخ خان اور سلمان خان بھی اپنے دوست کی اسکریننگ کے لیے پہنچے۔ شاہ رخ نے فلم کے بچوں کے ساتھ خوب مزہ کیا۔ سلمان کو پاپرازی سے اچھے موڈ میں بات کرتے بھی دیکھا گیا۔
اداکارہ ریکھا، اداکار وکی کوشل، جینیلیا ڈیسوزا، رتیش دیش مکھ، فرح خان، تمنا بھاٹیہ، ہمیش ریشمیا نے بھی 'ستارے زمین پر' کی اسکریننگ میں شرکت کی۔ فلم آج سے ہر جگہ ریلیز ہو گئی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی