سچن تیندولکر عامر خان کی فلم ستارے زمین پر دیکھ کر متاثر ہوئے، اپنا ریویو دیا
’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز میں صرف ایک دن باقی ہے اور شائقین کا تجسس عروج پر پہنچ گیا ہے۔ ''تارے زمین پر'' کا یہ روحانی سیکوئل پہلے ہی ٹریلر اور گانوں کے ذریعے لوگوں کے دل جیت چکا ہے۔ فلم 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے اور اس سے قبل ما
سچن تیندولکر عامر خان کی فلم ستارے زمین پر دیکھ کر متاثر ہوئے، اپنا ریویو دیا


’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز میں صرف ایک دن باقی ہے اور شائقین کا تجسس عروج پر پہنچ گیا ہے۔ 'تارے زمین پر' کا یہ روحانی سیکوئل پہلے ہی ٹریلر اور گانوں کے ذریعے لوگوں کے دل جیت چکا ہے۔ فلم 20 جون کو سینما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے اور اس سے قبل ماسٹر بلاسٹر سچن تیندولکر کا پہلا ریویو آچکا ہے۔

'ستارے زمین پر' دیکھنے کے بعد سچن تیندولکر نے کہا، مجھے فلم بہت پسند آئی۔ یہ ایک ایسی کہانی ہے جس میں آپ 'ٹیم ستارے' کے ساتھ ہنستے اور روتے ہیں۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ کھیلوں میں سکھانے کی زبردست طاقت ہوتی ہے۔ اس فلم میں بھی بہت سے اہم پیغامات چھپے ہوئے ہیں۔ یہ فلم لوگوں کو جوڑنے کا کام کرتی ہے۔ تمام اداکاروں نے بہت اچھا کام کیا ہے ! بہت اچھا اور بہترین۔ عامر خان پروڈکشنز ستارے زمین پر میں 10 چمکدار ستارے آروش دتہ، گوپی کرشنا ورما، سمویت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، آشیش پینڈسے، رشی شاہانی، رشبھ جین، نمن مشرا اور سمرن منگیشکر شامل ہیں۔ ڈائریکٹر آر ایس پرسنا ستارے زمین پر عامر خان پروڈکشن کے ساتھ مل کر ایک بڑی واپسی کر رہے ہیں۔ یہ ایک ایسا تعاون ہے جس کا سب کو بے صبری سے انتظار تھا۔ فلم میں عامر خان اور جینیلیا دیش مکھ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کے گانے امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں اور موسیقی شنکر احسان لوئے نے دی ہے۔ اسکرین پلے دیویا ندھی شرما نے لکھا ہے۔ اس فلم کو عامر خان اور اپرنا پروہت کے ساتھ روی بھاگچندکا نے پروڈیوس کیا ہے۔ آر ایس پرسنا کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 20 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande