کےکویتا کی صدر نشین ٹی ٹی ڈی بی آر نائیڈو سے ملاقات
حیدرآباد , 20 جون (ہ س) صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل کلوا کنٹلہ کویتا نے آج حیدرآباد میں ٹی ٹی ڈی (تروپتی تروملا دیوستھانم) کے چیئرمین بی آر نائیڈو سے خیرسگالی ملاقات کی۔اس موقع پر کویتانے تلگو ریاستوں کی بنجارہ (سگلی، لمبادی) برادری کے
کےکویتا کی صدر نشین ٹی ٹی ڈی بی آر نائیڈو سے ملاقات


حیدرآباد , 20 جون (ہ س) صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل کلوا کنٹلہ کویتا نے آج حیدرآباد میں ٹی ٹی ڈی (تروپتی تروملا دیوستھانم) کے چیئرمین بی آر نائیڈو سے خیرسگالی ملاقات کی۔اس موقع پر کویتانے تلگو ریاستوں کی بنجارہ (سگلی، لمبادی) برادری کے پیٹھادھی پتیوں کو تروپتی کے حتیرام باواجی مٹھ میں خصوصی پوجا کی اجازت دینے کی اپیل کی۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ اس ماہ کی 30 تاریخ کو منعقد شدنی حتیرام باواجی جینتی کے موقع پر بنجارہ پیٹھادھی پتیوں اور پجاریوں کو مٹھ میں رسمی پوجا، ہارَتی اور نَی٘ ویدھیم پیش کرنے کا موقع دیاجائے اوراس کے لئے درکار تمام انتظامات کو یقینی بنایاجائے۔اس موقع پر ریاست تلنگانہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بنجارہ پیٹھادھی پتی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ٹی ٹی ڈی چیئرمین بی آر نائیڈو نے ان مطالبات کو مثبت انداز میں قبول کرتے ہوئے جلد ہی حتیرام باواجی مٹھ کے منتظمین، قبائلی پیٹھادھی پتیوں اور دیگر متعلقہ شخصیات کے ساتھ ایک خصوصی اجلاس منعقد کرنے کا وعدہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande