چالیس لاکھ کا بل زیرالتوا، کنٹریکٹر نے اسکول کے گیٹ کو تالہ ڈال دیاحیدرآباد، 20 جون (ہ س)۔ نرمل ضلع کے خانہ پور منڈل کے راجورا گاؤں میں گورنمنٹ اسکول کی عمارت بنانے والے کنٹراکٹر نے 40 لاکھ روپے کا بل نہ ملنے پر اسکول کے گیٹ کو تالا لگا دیا۔ بطور احتجاج اسکول کے گیٹ کے سامنے پٹرول سے بھرا ہواایک باٹل لیکربیٹھ گی ۔اور اپنے کیے گئے کام کے بل وصول نہ ہونے پرخودکشی کرنے کی دھمکی دی۔کنٹریکٹر گڈم سرینواس نے گیٹ کو تالا لگانے پر تقریباً دو گھنٹے تک طلبا اور ٹیچرز نے اسکول کے باہرکھڑے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس نے اسکول کی ڈائننگ ہال اورکچن مکمل تزئین و آرائش، پنکھے اور ٹیوب لائٹس لگانے کےلیے منااورو منابڑی پروگرام کے حصے کے طور پر 40 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی اور وہ مقروض ہوگیا۔ اس نے کہا کہ اسی وجہ سے وہ اسکول کو تالہ لگاکر احتجاج کررہے ہیں۔ اس نے کہا کہ اس نے اپنے قرضوں کی ادائیگی کے لیے مویشی اور ٹریکٹر سمیت اپنے موجودہ اثاثے بیچ دیا اور اب وہ اپنے گاؤں میں رہنے سے خوفزدہ ہیں۔ اس نے الزام لگایا کہ جن لوگوں نے اسے پہلے قرض دیا تھا، وہ اسے کئی طرح سے ہراساں کر رہے تھے۔ متاثرہ نے کہا کہ اگر اس کے بل ادا نہ کیے گئے تو وہ یہاں پیٹرول ڈال کر خودسوزی کر لے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق