29 Aug 2025, 3:40 HRS IST

تلنگانہ میں مسلمانوں کے ساتھ کانگریس کا سیاسی دھوکہ: شیخ عبداللہ سہیل
حیدرآباد , 20 جون (ہ س) بی آر ایس کے سینئر قائد شیخ عبداللہ سہیل نے آج کانگریس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائدکیا کہ اس نے تلنگانہ کی مسلم برادری کے ساتھ سنگین دھوکہ کیا ہے، جو 2023 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو اقتدار دلانے میں کلیدی کر
فیصد آبادی، صفر نمائندگی: تلنگانہ میں مسلمانوں کے ساتھ کانگریس کا سیاسی دھوکہ: شیخ عبداللہ سہیل


حیدرآباد , 20 جون (ہ س) بی آر ایس کے سینئر قائد شیخ عبداللہ سہیل نے آج کانگریس حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائدکیا کہ اس نے تلنگانہ کی مسلم برادری کے ساتھ سنگین دھوکہ کیا ہے، جو 2023 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو اقتدار دلانے میں کلیدی کردار ادا کر چکی ہے۔بی آر ایس نے یہ مہم راہل گاندھی کی سالگرہ کے ایک دن بعد شروع کی ، اس موقع پر بی آر ایس کارکنوں نے جمعہ کی نماز کے بعد شہر کے مختلف مسلم علاقوں میں پمفلٹس تقسیم کئے۔ ان پمفلٹس میں راہل گاندھی کے سماجی انصاف کے نعرے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا گیاکہ مسلمانوں کے ساتھ کانگریس حکومت کے رویے نے اس نعرے کی حقیقت بے نقاب کر دی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ عبداللہ سہیل نے کہاکہ حکومت کو 18 ماہ مکمل ہوچکے ہیں، لیکن مسلمانوں سے کیے گئے وعدوں میں سے ایک بھی پورا نہیں کیاگیا۔ انھوں نے کہا کہ مسلم برادری خود کو تنہا،بے عزت اور استعمال شدہ محسوس کر رہی ہے۔ نہ حکومت میں کوئی نمائندگی ہے، نہ فلاحی اسکیموں کی فراہمی، اور نہ ہی شناخت و ثقافت کو عزت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ 1952 کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب مسلمانوں کو تلنگانہ کابینہ سے مکمل طور پر باہر رکھا گیا ہے۔ عبداللہ سہیل نے کہا کہ وزارتی عہدے تو دور، تلنگانہ سے قانون ساز اسمبلی، لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں بھی کوئی مسلم نمائندگی نہیں ہے۔ ریاستی کارپوریشنز اور اداروں میں پچاس سے زائد اہم عہدے موجود ہیں، لیکن مسلمانوں کو صرف نمائشی اور غیر مؤثر چیرمین شپ دی گئی، جن کے پاس کوئی اختیارات نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف علامتی نہیں بلکہ منصوبہ بند نظراندازی ہے۔ مسلمانوں نے انصاف اور بااختیاری کی اُمید میں کانگریس کو ووٹ دیا تھا، لیکن اب اُنہیں نظراندازکیاجارہا ہے۔ ان کی فلاح حکومت کی ترجیح نہیں رہی، ان کی آواز کودبایاجارہاہے،اور ان کی موجودگی کو ریاستی نظام سے مٹایاجارہاہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande