نئی دہلی، 02 جون (ہ س)۔
نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشنز ان میڈیکل سائنسز (این بی ای ایم ایس) نے نیٹ پی جی 2025 کا امتحان ملتوی کر دیا ہے۔ نیٹ پی جی کا امتحان پہلے 15 جون کو ہونا تھا۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد لیا گیا ہے۔
گزشتہ ہفتے ایک درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے اتھارٹی سے کہا تھا کہ وہ ایم بی بی ایس اور ڈینٹل پروگراموں میں داخلے کے لیے دو کے بجائے ایک ہی شفٹ میں امتحان منعقد کرے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد، این بی ای ایم ایس نے پیر کو اعلان کیا کہ اب نیٹ-پی جی 2025 ایک ہی شفٹ میں کرایا جائے گا۔ اس فیصلے کے لیے لاجسٹک ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے، خاص طور پر امتحانی مراکز کی تعداد بڑھانے اور تمام امیدواروں کو بیک وقت ایڈجسٹ کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں، این بی ای نے کہا، سپریم کورٹ آف انڈیا نے ڈبلیو پی نمبر 456/2025 میں حکم دیا ہے کہ: ہم، اس کے مطابق، جواب دہندگان کو ہدایت دیتے ہیں کہ نیٹ-پی جی 2025 کے امتحان کو ایک ہی شفٹ میں منعقد کرنے کے لیے ضروری انتظامات کریں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مکمل شفافیت برقرار رہے اور محفوظ مراکز کی نشاندہی کی جائے اور انہیں شروع کیا جائے۔ اس کے مطابق این بی ای ایم ایس ایک ہی شفٹ میں نیٹ پی جی 2025منعقد کرے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ