فرید آباد: کریڈٹ کارڈ کی حد بڑھانے کے نام پر فراڈ، تین ملزمان گرفتار
فرید آباد، 2 جون (ہ س)۔ پیر کو سائبر پولیس اسٹیشن سنٹرل کی ٹیم نے کریڈٹ کارڈ کی حد بڑھانے کے نام پر فراڈ کے معاملے میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سہت پور کے رہائشی نے سائبر پولیس اسٹیشن سنٹرل میں شکایت درج کرائی جس میں اس نے ال
فراد


فرید آباد، 2 جون (ہ س)۔ پیر کو سائبر پولیس اسٹیشن سنٹرل کی ٹیم نے کریڈٹ کارڈ کی حد بڑھانے کے نام پر فراڈ کے معاملے میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق سہت پور کے رہائشی نے سائبر پولیس اسٹیشن سنٹرل میں شکایت درج کرائی جس میں اس نے الزام لگایا کہ 10 فروری کو اسے جعلسازوں کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں اس کے کریڈٹ کارڈ کی حد بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا۔ جس کے بعد دھوکہ بازوں نے اسے کریڈٹ کارڈ کی حد بڑھانے کے لیے ایک پورٹل پر لاگ ان کرایا۔ تمام تفصیلات بھرنے کے بعد، جیسے ہی اس نے اپ گریڈ کی حد پر کلک کیا، اس کے اکاؤنٹ سے 97,000 روپے کاٹ لیے گئے۔ اس شکایت کی بنیاد پر سائبر پولس اسٹیشن سنٹرل میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سائبر پولس اسٹیشن سنٹرل کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نئی دہلی ویسٹ کے اتم نگر کے رہائشی وویک کمار، برج کھنہ اور ابھیشیک کمار کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ تینوں ملزمان کالنگ کا کام کرتے تھے اور موصول ہونے والی تفصیلات جعلسازوں کے ساتھ شیئر کرتے تھے۔ مزید تفتیش سے پتہ چلا کہ وویک نے بی کام مکمل کیا ہے، برج کھنہ 12ویں پاس ہے اور ریکوری ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے جبکہ ملزم ابھیشیک بی کام پاس ہے۔ مزید تفتیش کے لیے ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے ان کا چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande