پنجاب کے دو منشیات اسمگلروں سے 103.07 گرام چٹہ برآمد، گرفتار
دھرم شالہ، 02 جون (ہ س)۔ پولیس ڈسٹرکٹ نورپور کی جانب سے منشیات کے خلاف شروع کی گئی مہم کے تحت اتوار کی رات گئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو منشیات اسمگلروں سے 103.07 گرام چٹہ برآمد کیاہے۔ پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شر
پنجاب کے دو منشیات اسمگلروں سے 103.07 گرام چٹہ برآمد، گرفتار


دھرم شالہ، 02 جون (ہ س)۔

پولیس ڈسٹرکٹ نورپور کی جانب سے منشیات کے خلاف شروع کی گئی مہم کے تحت اتوار کی رات گئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو منشیات اسمگلروں سے 103.07 گرام چٹہ برآمد کیاہے۔ پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ ڈمٹال پولیس نے یہ چٹہ ایکسائز بریئر مدرویا میں ناکہ بندی کے دوران کار نمبر ایچ آر 30ایل0120میں سوار یادویندر سنگھ ولد بلجیت سنگھ ساکن بھینی گمان پورہ ڈاک خانہ گمان پورا ضلع امرتسر اور ملکیت سنگھ ولد پال سنگھ ساکن رام تیرتھ روڈ ٹنگرا کالونی ڈاک خاہ چھیاٹا ضلع امرتسر پنجاب کے قبضے سے 103.07 گرام ہیروئن/چٹہ برآمد کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

ایس پی نورپور اشوک رتن نے بتایا کہ مذکورہ ملزمان کے خلاف ڈمٹال تھانے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کیس میں قواعد کے مطابق مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande