نئی دہلی، 17 جون (ہ س)۔
دہلی کے میئر راجہ اقبال سنگھ نے منگل کو میونسپل کارپوریشن کے سوامی دیانند ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میئر نے تین جدید ٹیکنالوجی کی ایکسرے مشینوں، فزیو تھراپی ڈیپارٹمنٹ میں مریضوں کے لیے دو مشینیں، ایک مائنر او ٹی اور ایک واٹر کولر کا افتتاح کیا۔میئر نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن بنیادی صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کی سمت کام کر رہی ہے تاکہ نچلے طبقے کے لوگوں کو صحت کی معیاری سہولیات مل سکیں۔اس موقع پر میئر راجہ اقبال سنگھ نے ہسپتال کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے نظام، ادویات کی دستیابی، پانی کی فراہمی، ڈاکٹروں اور نرسوں کے بارے میں دریافت کیا۔
اقبال سنگھ نے ہسپتال میں مریضوں سے بات کی اور ان کے مسائل کے بارے میں جان کر ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ میئر نے ہسپتال میں صفائی کے نظام اور بیت الخلائ کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔میئر نے کہا کہ کارپوریشن کی بی جے پی حکومت عوام کو بہتر صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے پابند عہد ہے اور اس کے لیے مثبت منصوبے بنائے جا رہے ہیں تاکہ پسماندہ لوگوں کو بھی صحت کی بہتر سہولیات کا فائدہ مل سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan