نیکوسیا (قبرص) ،16جون (ہ س )۔
ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی قبرص کا اپنا دو روزہ (15-16 جون) سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد آج کینیڈا روانہ ہو گئے۔ پی ایم مودی کناناسکس، البرٹا، کناڈا میں 51 ویں جی-7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ نکوسیا میں پی ایم مودی کے استقبال کا ایک ویڈیو کلپ سرخیوں میں ہے۔ اس میں نکوسیا کونسل کی رکن میشیلا کیتھریوتی مہالپا پی ایم مودی کا استقبال کرتے ہوئے اور احترام کے نشان کے طور پر ان کے پیروں کو چھوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ کلپ بی جے پی کے ایکس ہینڈل پر شیئر کیا گیا ہے۔ پی ایم مودی نے ہندوستانی ثقافت سے واقف ہونے پر عاجزی سے ان کی تعریف کی۔
پی ایم مودی نے اس دوران ایکس ہینڈل پر کہا، میں قبرص کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے 'دی گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف میکاریوس III' سے نوازا۔ یہ میرا اعزاز نہیں ہے، یہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کا اعزاز ہے۔ میں یہ ایوارڈ ہندوستان اور قبرص کے درمیان لازوال دوستی کے لیے وقف کرتا ہوں۔ اب ہم دونوں مل کر ایک بہتر منصوبہ بندی کریں گے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ