پٹنہ،16جون(ہ س)۔ آئندہ 4 سے 5 دنوں میں بہار میں جنوب مغربی مانسون داخل ہونے کا امکان ہے۔ فضا میں نمی میں اضافہ، کم سطح پر مشرقی اور مغربی ہواؤں کے امتزاج اور درجہ حرارت کی بلند ترین سطح (30-40 ڈگری سینٹی گریڈ) کی وجہ سے شدید گرج چمک، آسمانی بجلی اور گرج چمک کا امکان ہے۔
ریاست کے بیشتر اضلاع میں بعض مقامات پر تیز آندھی اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔ شمالی بہار میں 16 جون سے بارش کی سرگرمیاں شروع ہونے کے ساتھ 17 سے 20 جون تک ریاست کے بیشتر مقامات پر بارش، گرج چمک اور بجلی گرنے کا قوی امکان ہے۔
بہار کے 30 اضلاع میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ گرج چمک کے ساتھ آندھی طوفان اور بارش ہوگی۔ بعض اضلاع میں گرج چمک اور بعض مقامات پر ہیٹ وویو کی وارننگ بھی دی گئی ہے۔ چلچلاتی گرمی سے بہت جلد راحت ملنے والاہے۔
بہار کے بکسر، بھوجپور، کیمور، روہتاس، ارول اور اورنگ آبادکو چھوڑ کر دیگر تمام اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ کئی اضلاع میں اورنج الرٹ اور کئی اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب گرمی کے حوالے سے بھی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
سیتامڑھی، شیوہر، مظفر پور، ویشالی، سمستی پور، دربھنگہ، مدھوبنی، سپول، مدھے پورہ، سہرسہ، ارریہ، پورنیہ، کٹیہار اور کشن گنج میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں کچھ علاقوں میں گرج چمک اور تیز بارش ہو سکتی ہے۔
مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، گوپال گنج، سیوان، سارن، کھگڑیا، بھاگلپور، مونگیر، بانکا اور جموئی میں گرج چمک اور آندھی کا الرٹ ہے۔ اس کے ساتھ ہی بکسر، بھوجپور، کیمور، روہتاس، ارول، اورنگ آباد میں ہیٹ وویو کو لے کر یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون 15 جون کو بہال میں پہنچنا تھا لیکن تاخیر کی وجہ سے مانسون کے 17 سے 18 جون کے درمیان آنے کا امکان ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق 17 جون سے 20 جون تک ریاست کے بیشتر علاقوں میں بارش ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan