امروہہ پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے چار افراد ہلاک اور آٹھ زخمی
۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا امروہہ، 16 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے امروہہ ضلع کے اتراسی گاوں کے ایک کھیت میں واقع پٹاخے کے کارخانے میں پیر کے روز زور دار دھماکے سے چار خواتین کی موت ہو گئی۔ جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ انہ
4 killed and 8 injured in Amroha firecracker factory explosion


۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا

امروہہ، 16 جون (ہ س)۔ اتر پردیش کے امروہہ ضلع کے اتراسی گاوں کے ایک کھیت میں واقع پٹاخے کے کارخانے میں پیر کے روز زور دار دھماکے سے چار خواتین کی موت ہو گئی۔ جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کے مناسب علاج کی ہدایت کی ہے۔

رجب پور تھانہ علاقہ کے اتراسی گاو¿ں کے جنگل میں پٹاخے کی فیکٹری غیر قانونی طور پر چلائی جا رہی تھی۔ لوگ معمول کے مطابق وہاں کام کر رہے تھے کہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ عمارت کے ٹین شیڈ اور دیواریں گر گئیں۔ کئی افراد عمارت کے ملبے تلے دب گئے۔ اس واقعہ سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

گاوں والوں کی اطلاع پر فائر بریگیڈ، انتظامی افسران اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے لوگوں کو باہر نکالا اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا اور راحت اور بچاو¿ کا کام شروع کیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ضلع مجسٹریٹ ندھی گپتا اور پولیس سپرنٹنڈنٹ امیت آنند بھی موقع پر پہنچ گئے۔

سی او سٹی نے بتایا کہ دھماکے کے واقعے میں چار خواتین کی موت ہوئی ہے۔ ان کی شناخت رجب پور گاوں رہائشی ذاکر کی بیٹی رخسانہ،صابر کی بیوی شہناز، گاوں پپسرا رہائشی شووندر کی بیوری پرویش اور دانویر کی بیوی روما کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں مونا، وشال، سلونی، اندراوتی، سونیا، راجیش کی بیوی پوجا، نازنین، امت کی بیوی پوجا، گریش چندر کی بیوی پوجا کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والوں کے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کیا جائے۔ سی او سٹی نے بتایا کہ جائے واردات کی جانچ سے پتہ چلا ہے کہ رجب پور تھانہ علاقہ میں واقع اتراسی گاوں کے کھیت میں بنی پٹاخہ فیکٹری ہاپوڑ ضلع کوتوالی کے بھنڈا پٹی کے رہنے والے سیف الرحمن کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ فیکٹری میں مختلف قسم کے دھماکہ خیز پٹاخے بنائے جاتے تھے اور پیک کیے جاتے تھے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande