جن سوراج پارٹی بہار کی تمام 243 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی: پرشانت کشور
-پرشانت نے راہل گاندھی کو چیلنج کیا، کہا- کانگریس میں ہمت ہے تو بہار میں اکیلے الیکشن لڑےپٹنہ، 15 جون (ہ س)۔ بہار بدلاؤ یاترا پر نکلے جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشورنے آج مظفر پور میں کہا کہ ان کی پارٹی بہار کی تمام 243 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔
جن سوراج پارٹی بہار کی تمام 243 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی: پرشانت کشور


-پرشانت نے راہل گاندھی کو چیلنج کیا، کہا- کانگریس میں ہمت ہے تو بہار میں اکیلے الیکشن لڑےپٹنہ، 15 جون (ہ س)۔ بہار بدلاؤ یاترا پر نکلے جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشورنے آج مظفر پور میں کہا کہ ان کی پارٹی بہار کی تمام 243 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ اس میں سے 90 فیصد ایسے امیدوار ہوں گے جنہوں نے کبھی الیکشن نہیں لڑا۔ انہوں نے راہل گاندھی کو چیلنج کرتے ہوئے کہاکہ اگر کانگریس میں ہمت ہے تو انہیں بہار میں اکیلے الیکشن لڑنا چاہیے۔پریس کانفرنس میں پرشانت کشور نے کہا کہ ان کی پارٹی صرف ان لوگوں کو امیدوار بنائے گی جو پہلے کسی سیاسی پارٹی سے وابستہ نہیں رہے ہیں اور جو جن سوراج تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 90 فیصد ٹکٹ ایسے لوگوں کو دیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار بننے کے لیے لوگوں سے 21000 روپے لے کر نامزدگی کا عمل چلایا جا رہا ہے۔پرشانت نے کانگریس-آر جے ڈی قیادت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جب آر جے ڈی سپریمو لالو یادو بیمار ہیں تو بہت سے لوگ تیجسوی یادو کی پیروی کرنے لگے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہی لوگ ہیں جو کسی نظریے کی نہیں موقع پرستی کی علامت بن چکے ہیں۔ انہوں نے راہل گاندھی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا، اگر کانگریس میں واقعی ہمت ہے تو اسے بہار میں اکیلے الیکشن لڑنا چاہیے۔ راہل کے مشہور نعرے 'دڑو مت پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ہم راہل گاندھی سے بھی کہتے ہیں، ڈرو مت، اکیلے میدان میں آؤ۔ انہوں نے لالو یادو کی تصویر پر بھی بات کی جس میں وہ ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر کے سامنے پیر پھیلا کر بیٹھے نظر آئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ اس پر کوئی بیان یا معافی کیوں نہیں آئی؟پرشانت کشور نے بہاریوں کے تعلق سے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کے متنازعہ بیان پر کانگریس سے جواب بھی طلب کیا۔ انہوں نے کہا، اگر کانگریس لیڈروں کو لگتا ہے کہ بہاریوں کے پاس مزدور کے طور پر کام کرنے کا ڈی این اے ہے، تو پھر آپ بہار میں انتخابات کے دوران ووٹ کیوں مانگتے ہیں؟ جا کر تلنگانہ میں ووٹ مانگیں۔ انہوں نے وزیر اشوک چودھری اور ایم پی شمبھاوی چودھری کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اشوک چودھری بتائیں کہ انہوں نے دلت بچوں کی تعلیم کے لیے کیا کیا؟ یہ لوگ دلت ہونے کے نام پر اپنے خاندانوں کو سیاست میں پروان چڑھا رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جن سوراج کے معمار پرشانت کشور اپنی 'بہار بدلاؤ یاترا کے تحت مختلف اضلاع اور بلاکوں میں لوگوں سے مسلسل رابطہ کر رہے ہیں اور مقامی صحافیوں سے بھی بات کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں آج انہوں نے مظفر پور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande