کنور محمد اخلاق دنیائے ادب میں شہر یار کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ وہ 16 جون 1936کو آنولہ، ضلع بریلی، اُتر پردیش میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم ہردوئی میں حاصل کی۔ 1948میں علی گڑھ آئے۔ 1961 میں اردو میں ایم اے کیا۔ 1966میں شعبہ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں لیکچرر ہوئے۔ 1996میں یہیں سے پروفیسر اور صدر اردو کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔ ان کی شہرت میں مظفر علی کی گمن اور امراؤ جان جیسی فلموں کی نغمہ نگاری ہے۔ فلم انجمن کے گانے بھی انہی کے لکھےہوئے ہیں۔ ساہیتہ اکادمی کے لیے بیدار بخت نے مری این ائر کی مدد سے ان کے منتخب کلام کا انگریزی میں ترجمہ کیا۔ ایک انگریزی ترجمہ رخشندہ جلیل نے بھی کیا ہے۔ سنگ میل پبلی کیشنز پاکستان سے ان کا کلیات شائع ہوا جس میں ان کے چھے مجموعے شامل ہیں۔ یہی کلیات 'سورج کو نکلتا دیکھوں' کے نام سے ہندوستان سے شائع ہو چکا ہے۔ ان کے کلام کا ترجمہ فرانسیسی ،جرمن، روسی، مراٹھی، بنگالی اور تیلگو میں ہو چکا ہے۔ گیان پیٹھ اور ساہتیہ اکیڈمی سمیت متعد د اعزازات سے نوازے گئے۔ 13 فرروری2012 کو اس دارفانی سے کوچ کیا۔
دیگر اہم واقعات:
1903- فورڈ موٹر کمپنی شروع ہوئی۔
2007 - سنیتا ولیمز وہ خاتون بن گئیں جو مسلسل طویل ترین وقت تک خلا میں رہیں۔
2008 - مشہور شاعر وسیم بریلوی کو پہلا فراق گورکھپوری ایوارڈ دیا گیا۔
پیدائش
1950 - متھن چکرورتی - ہندی فلموں کے مشہور اداکار۔
1936 - اخلاق محمد خان 'شہریار' - اردو کے مشہور شاعر تھے۔
1918 - چودھری برہم پرکاش - آزادی پسند اور دہلی کے پہلے وزیر اعلیٰ۔
1920 - محمود علی خان - ہندوستان کے مشہور سیاست دانوں میں سے ایک اور مدھیہ پردیش کے سابق گورنر۔
1920 - ہیمنت کمار - ہندی فلموں کے پلے بیک گلوکار اور موسیقار۔
وفات
2021 - چندر شیکھر ویدیا - ایک ہندوستانی فلمی اداکار تھے۔ وہ بنیادی طور پر چندر شیکھر کے نام سے جانے جاتے تھے۔
1925 - چترنجن داس - عظیم آزادی پسند جنگجو۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد