ملکی اور دنیا کی تاریخ میں 14 جون کی تاریخ کے نام کئی اچھے اور برے واقعات درج ہے۔ یہ تاریخ کیوبا کے انقلاب کے ہیرو چی گویرا اور ان کے مداحوں کے لیے خاص ہے۔ ارجنٹینا کے مارکسی انقلابی چی گویرا 14 جون 1928 کو پیدا ہوئے۔ وہ ایک ڈاکٹر، مصنف، گوریلا لیڈر، سفیر اور فوجی تھیوریسٹ کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے جنوبی امریکہ کی بہت سی اقوام کو ان میں انقلاب لا کر خود مختار بنانے کی کوشش کی۔
چی گویرا کو1959 میں کیوبا کے انقلاب میں فیڈل کاسترو کے ساتھ کلیدی کردار ادا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ بعد میں وہ کیوبا کے بینک کے سربراہ اور وزیر صنعت بنے۔ چی گویرا کی شبیہ باغیانہ تیور کی نمائندگی کرتی ہے۔ کچھ لوگوں کے نزدیک وہ ایک شہید اور انقلابی رہنما ہیں ، جب کہ دوسرے انہیں ایک بے رحم آدمی سمجھتے ہیں۔ ان کے خیالات آج بھی دنیا میں زیر بحث ہیں۔
دیگر اہم واقعات
1658: ڈیونس کی جنگ میں برطانوی اور فرانسیسی افواج نے اسپین کو شکست دی۔
1777: امریکی کانگریس نے ایک اجلاس میں 13 سرخ اور سفید پٹیوں کے ساتھ ملک کے لیے ایک نئے پرچم کی شکل طے کی ۔ یہ دن 1885 سے امریکہ میں یوم پرچم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پرچم کی نیلی سطح پر ریاستہائے متحدہ کی علامت کے طور پر 13 سفید ستارے تھے، جن کی تعداد بعد میں نئی ریاستوں کے امریکن یونین میں شامل ہونے کے بعد تبدیل ہو گئی۔
1907: ناروے میں خواتین کو ووٹ کا حق ملا۔
1922: فلم مغل اعظم کے ہدایت کار کے آصف کی پیدائش ۔
1928: ارجنٹینا کے انقلابی رہنما چی گویرا ٹرمپ پیدا ہوئے۔ انہوں نے کیوبا میں 1959 کے دوارن تختہ الٹنے میں اہم کردار ادا کیا۔
1934: آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ہٹلر اور مسولینی کی ملاقات۔
1940: دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن تاناشاہ ہٹلر کی قیادت میں تقریباً ایک ماہ تک مغربی یورپ پر فضائی حملے کرنے کے بعد جرمن فوج فرانس کے دارالحکومت پیرس میں داخل ہوئی۔
1945: وائسرائے لارڈ وایول نے ہندوستان کے اعلیٰ سیاسی رہنماو¿ں سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور اس دوران جیلوں میں بند لیڈروں کو رہا کر دیا گیا۔
1946: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیدا ہوئے۔
1967: ہندوستانی صنعت کار کمار منگلم برلا پیدا ہوئے۔
1969: جرمن ٹینس اسٹار اسٹیفی گراف کی پیدائش ۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 22 گرینڈ سلیم جیتے ہیں۔
1996: بھارتی خاتون مکے باز نکھت زرین کی پیدائش ۔
1999: تھابو ایمبیکی جنوبی افریقہ کے صدر منتخب ہوئے۔
2001: نیپال کے تحقیقاتی کمیشن نے دیپیندر کو شاہی خاندان کا قاتل قرار دیا۔
2005: مائیکل جیکسن کو بچوں کے جنسی استحصال کے 10 الزامات سے بری کر دیا گیا۔
2007: چین کے صحرائے گوبی میںکافی بڑے پرندے نما ڈائنوسار کے فوسلز ملے۔
2008: ہندوستان کے راجستھان کے ضلع بانسواڑہ میں 96 میٹرک ٹن سونے کی کان دریافت ہوئی۔
2008: نیپال کے سابق بادشاہ گیانندرا نے نارائن ہتی محل خالی کر دیا۔
2011: ردرا وینا نواز اسد علی خان انتقال کر گئے۔
2020: اداکار سوشانت سنگھ راجپوت انتقال کر گئے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد