تاریخ کے آئینے میں 13 جون: بر صغیر کے ممتاز غزل گلوکار مہدی حسن کا یوم وفات
شہنشاہ غزل مہدی حسن بھارت کے راجستھان میں18 جولائی 1927 میں پیدا ہوئے۔مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے کی سولہویں نسل سے تھا۔ تقسیم ہند کے بعد انکا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا تھا۔ کئی دہائی کےسفر میں مہدی حسن نے تقریبا ًایک ہزار سے زائد غزل
تاریخ کے آئینے میں 13 جون


شہنشاہ غزل مہدی حسن بھارت کے راجستھان میں18 جولائی 1927 میں پیدا ہوئے۔مہدی حسن کا تعلق موسیقی کے کلاونت گھرانے کی سولہویں نسل سے تھا۔ تقسیم ہند کے بعد انکا خاندان پاکستان منتقل ہو گیا تھا۔ کئی دہائی کےسفر میں مہدی حسن نے تقریبا ًایک ہزار سے زائد غزلوں اور گیتوں میں اپنی آواز کا جادو بکھیرا۔ وہ بھارت کے عظیم گلوکار طلعت محمود سے کافی متاثر تھے اور انہوں نے ابتدائی دور میں طلعت محمود کی غزلیں گا کر گلوکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ انہیں بھارت کے سب سے بڑے ثقافتی ایوارڈ سہگل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھاجبکہ گلوکارہ لتا منگیشکر مہدی حسن کے گلے کو بھگوان کا گھر کہا کرتی تھیں۔ مہدی حسن کا انتقال 13 جون 2012ء کو کراچی میں ہوا جہاں وہ آسودہ خاک ہیں۔

اہم واقعات

1290: خلجی سردار جلال الدین فیروز شاہ دہلی کے تخت پر بیٹھا اور اس کے ساتھ ہی غلام خاندان کی حکومت کا خاتمہ ہوا۔

1757: ایسٹ انڈیا کمپنی کے رابرٹ کلائیو نے بنگال، بہار اور اڈیشہ کے نواب سراج الدولہ سے لڑنے کے لیے مرشد آباد کی طرف کوچ کیا۔ اس وقت اس کے پاس آٹھ توپوں کے ساتھ 1000 یورپی اور 2000 ہندوستانی فوجی تھے۔

1932: برطانیہ نے نہر سویز کو 72 سال تک اپنے قبضے میں رکھنے کے بعد مصر کے حوالے کردیا۔

1940: ہندوستان کے عظیم انقلابی ادھم سنگھ کو لندن میں پھانسی دی گئی۔ انہیں جنرل او ڈائر کے قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ سانحہ جلیانوالہ باغ کے وقت جنرل ڈائر پنجاب کے گورنر تھے اور اُدھم نے اس قتل عام کا بدلہ لینے کے لیے ظالم کو قتل کر دیا۔

1997: دارالحکومت دہلی کے اپھار سنیما میں شو کے دوران آگ لگنے سے 59 افراد ہلاک ہو گئے۔

پیدائش

1909: بائیں بازو کے مفکر اور کیرالہ کے پہلے وزیر اعلیٰ ای ایم ایس نمبودیری پاد۔

1944: اقوام متحدہ کے آٹھویں سیکرٹری جنرل بان کی مون۔

1964: بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور مرکزی وزیر پیوش گوئل۔

1994: بھارتی خاتون تیر انداز دیپیکا کماری۔

وفات

1967: ہندوستان کے مشہور مجسمہ ساز ونائک پانڈورنگ کرمارکر۔

2012: مشہور غزل گلوکار مہدی حسن۔

اہم دن

عظیم انقلابی ادھم سنگھ کی برسی

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande