10 کروڑ 65 لاکھ کی چرس کے ساتھ اسمگلر گرفتار، ہند-نیپال سرحد پرایس ایس بی نے کی بڑی کارروائی
بیتیا،15جون (ہ س)۔ایس ایس بی کی 47ویں بٹالین نے بیتیا سے سکٹا میں ایک اسمگلر کو 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کی چرس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی ایس ایس بی اور این سی بی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پٹنہ سے کی ہے۔ اسمگلر بوری میں چرس لے کر مو
10 کروڑ 65 لاکھ کی چرس کے ساتھ اسمگلر گرفتار، ہند-نیپال سرحد پرایس ایس بی نے  کی بڑی کارروائی


بیتیا،15جون (ہ س)۔ایس ایس بی کی 47ویں بٹالین نے بیتیا سے سکٹا میں ایک اسمگلر کو 10 کروڑ 65 لاکھ روپے مالیت کی چرس کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی ایس ایس بی اور این سی بی کی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پٹنہ سے کی ہے۔ اسمگلر بوری میں چرس لے کر موٹر سائیکل پر نیپال سے بیتیا جا رہا تھا، اسی دوران یہ کارروائی ہوئی۔

برداہی گاؤں ایس اوریا ندی کے مغربی سائفن کے قریب تروینی نہر کے راستے بلتھر سے رکسول جانے والی سڑک پر 53.280 کلو چرس ضبط کی گئی ہے۔ چرس کی قیمت 10 کروڑ 65 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ اسمگلر بوری میں چرس لے کر موٹر سائیکل پر نیپال سے بیتیا جا رہا تھا۔

گرفتارچرس اسمگلر کی شناخت مجھولیا تھانہ علاقہ کے نوتن خرد گاؤں رہائشی رام دیو ساہ کے بیٹے چھوٹو ساہ (30) کے طور پر ہوئی ہے۔ چرس کا اسمگلر نیپال سے بڑی کھیپ لے کر ہندوستان آرہا تھا۔ اسی دوران خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ٹیم نے اسے پکڑ لیا۔

بیتیا ٹیم کی قیادت کر رہے ایس ایس بی کے اسسٹنٹ کمانڈر دیپانشو چوہان نے بتایا کہ پٹنہ کی ایس ایس بی اور این سی بی ٹیم نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ کارروائی کی ہے۔ ایس ایس بی نے اسمگلر کو سکٹاتھانے کے حوالے کر دیا ہے۔ ساتھ ہی اس کارروائی سے ڈرگ مافیا میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande