باندہ، 15 جون (ہ س)۔
ضلع کے بابرو کوتوالی علاقے کے تحت ستار گاو¿ں میں خاندانی جھگڑے نے دردناک رخ اختیار کر لیا۔ میاں بیوی کے جھگڑے سے دلبرداشتہ پانچ بیٹیاں ہفتے کے روز گھر سے چلی گئیں۔ جب ان کی ماں گڑیا دیوی کو اس بات کا علم ہوا تو وہ کھیتوں میں گئی اور سلفا س کھا کر خودکشی کر لی۔ اس واقعے کے بعد پولیس نے مہاراشٹر پولیس کی مدد سے پانچ بیٹیوں کومل، کاجل، پوجا، وکشا اور چھوٹی کو مہاراشٹر کے بھوساول ریلوے اسٹیشن سے بازیاب کرایا۔
ہفتہ کو جب خاتون کی لاش کھیتوں میں ملی تو گاو¿ں والوں نے اہل خانہ کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچے گھر والوں اور شوہر رام راج موریہ نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس فرانزک ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچی اور تحقیقات کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
بیٹیوں کی گمشدگی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری حرکت کرتے ہوئے تین ٹیمیں تشکیل دے کر تلاش شروع کر دی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اسکین کی گئی، ریلوے اسٹیشن، ندی، کھیتوں اور نالوں میں تلاشی لی گئی۔ مسلسل کوششوں کے بعد اتوار 15 جون کو مہاراشٹر کے بھوساول ریلوے اسٹیشن پر پانچوں لڑکیاں محفوظ پائی گئیں۔ انہیں مہاراشٹر پولیس کی مدد سے بازیاب کرایا گیا۔ ببیرو کوتوالی پولیس کی ٹیم لڑکیوں کو واپس لانے کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔
جانکاری کے مطابق متوفی کا شوہر رام راج موریہ دو دن قبل 13 جون کو مزدوری کا کام کرنے کے بعد سورت سے گھر واپس آیا تھا، اس دن سے ہی میاں بیوی کے درمیان جھگڑا شروع ہوگیا جو یہ افسوسناک واقعہ میں بدل گیا۔
پولس سرکل آفیسر سوربھ سنگھ نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی۔ خاتون کی خودکشی کے بعد لڑکیوں کی تلاش کی ہر ممکن کوشش کی گئی اور آخر کار کامیابی بھی مل گئی۔ فی الحال پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
ہندستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ