27 Aug 2025, 9:04 HRS IST

امریکہ کے مینیسوٹا میں دو ارکان پارلیمنٹ کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا، ریاست میں سکیورٹی بڑھائی گئی
مینیسوٹا، 14 جون (ہ س)۔ مینیسوٹا کے دو اہم سیاستدانوں کو ان کے الگ الگ گھروں میں گولی مارکر ہلاک کرنے کی خبر نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں ڈیموکریٹک-فارمر-لیبر پارٹی کے ریاستی سینیٹر
مینیسوٹا


مینیسوٹا، 14 جون (ہ س)۔ مینیسوٹا کے دو اہم سیاستدانوں کو ان کے الگ الگ گھروں میں گولی مارکر ہلاک کرنے کی خبر نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والوں میں ڈیموکریٹک-فارمر-لیبر پارٹی کے ریاستی سینیٹر جان ہوفمین اور ریاستی نمائندہ میلیسا ہارٹمین شامل ہیں۔

دونوں رہنماؤں پر منیپولس میٹروپولیٹن علاقے کے مضافاتی علاقے چیمپلین اور بروکلین پارک میں ان کے گھروں میں حملہ کیا گیا۔ فی الحال حملہ آور کے بارے میں زیادہ علم نہیں ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیاں پورے معاملے کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہیں۔

مینیسوٹا کے گورنر ٹم والز نے ہفتے کے روز کہا کہ انہیں اس واقعے کی اطلاع ملی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور جلد ہی تفصیلی معلومات جاری کی جائیں گی۔

گورنر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ریاست میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ ساتھ ہی لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی مشکوک صورتحال نظر آئے تو فوری طور پر پولیس سے رابطہ کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande