امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کل اپنے اسرائیلی ہم منصب سے ملاقات کریں گے
واشنگٹن، 27 اگست (ہ س)۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کل دوپہر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار سے ملاقات کریں گے۔ اسی دوران وائٹ ہاؤس میں غزہ پر ایک ”بڑی میٹنگ“ متوقع ہے۔ اس کی صدارت صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کریں گے۔ سی این این کے مطابق
US Sec of State Marco Rubio to meet Israeli counterpart


واشنگٹن، 27 اگست (ہ س)۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کل دوپہر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار سے ملاقات کریں گے۔ اسی دوران وائٹ ہاؤس میں غزہ پر ایک ”بڑی میٹنگ“ متوقع ہے۔ اس کی صدارت صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کریں گے۔

سی این این کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار اس وقت واشنگٹن میں ہیں۔ روبیو سے ملاقات کے علاوہ سار کی ہوم لینڈ سیکورٹی کے سکریٹری کرسٹی نوم سے بھی ملاقات ہوگی۔ نوم نے مئی میں اسرائیلی سفارت خانے کے ملازمین یارون لیشنسکی اور سارہ ملگرام کے قتل کے بعد اسرائیل کا دورہ کیا تھا۔

خصوصی ایلچی اسٹیو وٹ کوف نے کہا ہے کہ وائٹ ہاو¿س میں غزہ پر ایک اہم اجلاس کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اجلاس میں کثیر تعداد میں لوگ شرکت کریں گے۔ یہ ملاقات صدر ٹرمپ کے انسانی مقاصد کی عکاسی کرتی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande