بہار میں گنڈک ندی میں ڈوبے چار لڑکے
مغربی چمپارن ،12جون(ہ س)۔ بہار کے بگہا میں گنڈک ندی میں نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب گئے۔ چار لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔ شدید گرمی میں درجنوں بچے گنڈک ندی میں نہانے گئے تھے۔ اس دوران نصف درجن بچے گہرے پانی میں جاکر لاپتہ ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس جگہ پ
بہار میں گنڈک ندی میں ڈوبے چار لڑکے، مگرمچھوں کا ہےآشیانہ


مغربی چمپارن ،12جون(ہ س)۔ بہار کے بگہا میں گنڈک ندی میں نہاتے ہوئے چار بچے ڈوب گئے۔ چار لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔ شدید گرمی میں درجنوں بچے گنڈک ندی میں نہانے گئے تھے۔ اس دوران نصف درجن بچے گہرے پانی میں جاکر لاپتہ ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس جگہ پر بچے ڈوبے وہ مگرمچھوں کا آشیانہ ہے۔

بگہا کے دھنہا تھانہ کے تحت سیمواری ٹھوکر کے قریب گندک ندی میں چار بچے لاپتہ ہو گئے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تمکوہا بازار کے قریب واقع کھلوا پٹی گاؤں کے تقریباً 15 سے 20 لڑکے ندی میں نہانے گئے تھے۔ اس دوران 6 بچے گہرے پانی کی طرف گئے اور ڈوبنے لگے۔ ڈوبنے والے بچوں نے اپنے ساتھ نہانے والے دوسرے دوستوں کو آواز دی۔ لیکن جب ان کے ساتھ نہانے والے دوسرے بچے وہاں پہنچے، چاروں لاپتہ ہو چکے تھے۔

نہانے والے نوجوان نے بتایا کہ کھلوا پٹی گاؤں سے تقریباً 15 سے 20 لوگ نہانے آئے تھے۔ پھر نصف درجن بچے نہانے کے لیے پانی کے تیز دھار کی طرف بڑھے۔ روکنے کے باوجود وہ گہرے پانی میں نہانے لگے۔ گہرے پانی میں نہانے گئے تمام 6 بچے جب ڈوبنے لگے تو انہوں نے لوگوں کو بلایا۔ ان میں سے دو گہرے پانی میں تیر کر اس طرف آئے، لیکن باقی چار ڈوبنے لگے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ادھرگاؤں والوں کی بھیڑ بھی موقع پر جمع ہوگئی۔ ڈوبنے والے بچوں کو غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش کیا جا رہا ہے۔ پولیس ڈوبنے والے بچوں کے نام اور پتہ معلوم کر رہی ہے۔ نہانے والے کچھ بچے ڈر کے مارے وہاں سے بھاگ گئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande