آٹو اور ڈمپرکی ٹکر سے 11 افراد زخمی، تین کی حالت تشویشناک
مرزا پور، 12 جون (ہ س)۔ بدھ کی دیر رات گیاپورا-لال گنج روڈ پر کاماپور گاؤں کے قریب ایک المناک حادثہ خوشی کے ماحول کو سوگ میں بدل گیا۔ وندھیاچل کوتوالی علاقے کے گیاپورہ چوکی کے تحت آٹو اور ڈمپر کے درمیان آمنے سامنے ہوئے تصادم میں 11 افراد زخمی ہوئے، ج
آٹو اور ڈمپرکی ٹکر سے 11 افراد زخمی، تین کی حالت تشویشناک


مرزا پور، 12 جون (ہ س)۔ بدھ کی دیر رات گیاپورا-لال گنج روڈ پر کاماپور گاؤں کے قریب ایک المناک حادثہ خوشی کے ماحول کو سوگ میں بدل گیا۔ وندھیاچل کوتوالی علاقے کے گیاپورہ چوکی کے تحت آٹو اور ڈمپر کے درمیان آمنے سامنے ہوئے تصادم میں 11 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

یہ واقعہ رات 9 بجے کے قریب پیش آیا۔ بابورا گاؤں کے رہنے والے سندیپ کول کی بیٹی پوجا دیوی کے گھر کاماپور کلا میں منعقدہ مانگلک پروگرام میں شرکت کے لیے گئے خاندان کے لوگ اور پڑوسی واپس آتے ہوئے اس حادثے کا شکار ہو گئے۔ آٹو میں کل 11 لوگ سوار تھے۔ جیسے ہی آٹو کاماپور گاؤں کے قریب پہنچا، لال گنج جا رہے ایک تیز رفتار ڈمپر نے آٹو کو زور سے ٹکر مار دی۔

حادثے میں شدید زخمی ہونے والوں میں آٹو ڈرائیور گنگا ساگر (27) ساکن پٹیرا، مدھیہن، یوراج (10) ولد سنتوش کمار، سنیل (18) ولد ناگیندر شامل ہیں۔ تینوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر ڈویژنل اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ جسکے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ٹراما سینٹر مرزا پور بھیج دیا۔

دیگر زخمیوں میں گنجا (12)، مہیش (11)، رام کمار (18)، سنو (12)، ہری اوم (11)، ستیم (8)، سنجے (19)، شیوم (10) کو سرونی پی ایچ سی میں ابتدائی طبی خدمات فراہم کی گئی۔

انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رتناکر مشرا نے بتایا کہ بروقت علاج کی وجہ سے سبھی کی جان بچ گئی، تاہم کچھ کی حالت انتہائی نازک ہے اور انہیں بہتر علاج کے لیے ریفر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande