نتیش کابینہ کی میٹنگ ختم، 22 ایجنڈے کوملی منظوری
پٹنہ،10جون (ہ س)۔ نتیش کابینہ کی میٹنگ ختم ہوگئی۔ اجلاس میں 22 ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ کابینہ میں بہار حکومت کی خواتین سرکاری ملازمین کو اب اپنی پوسٹنگ کی جگہ کے قریب کوارٹر کی سہولت ملے گی۔ نتیش کابینہ کی میٹن
نتیش کابینہ کی میٹنگ ختم، 22 ایجنڈے کوملی منظوری


پٹنہ،10جون (ہ س)۔ نتیش کابینہ کی میٹنگ ختم ہوگئی۔ اجلاس میں 22 ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔ کابینہ میں کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ کابینہ میں بہار حکومت کی خواتین سرکاری ملازمین کو اب اپنی پوسٹنگ کی جگہ کے قریب کوارٹر کی سہولت ملے گی۔

نتیش کابینہ کی میٹنگ میں کل 22 ایجنڈوں کو منظوری دی گئی ہے، جس میں کئی بڑے فیصلے لیے گئے ہیں۔ بہار اسپورٹس کلریکل کیڈر بہار بھرتی اور سروس کنڈیشن رول 2025 کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بہار کے ماتحت کھیل کیڈر کی بھرتی اور سروس کنڈیشن رول 2025 کو منظوری دی گئی ہے۔ بہار اسپورٹس سروس کیڈر کی بھرتی اور سروس کنڈیشن رول 2025 کو منظوری دی گئی ہے۔

پردھان منتری جن ذاتی آدیواسی نیا ئےمہا ابھیان پی ایم جنمن کے تحت ریاست کے خاص طور پر کمزور قبائلی گروہ، اسور، بیرہور، برجیا، ہلکھریہ، کوروا، مالپہاڑیا، پر ہیا ، سوریا پہاڑی اور قبائلی گروہ کے درج فہرست قبائلی زمرے کے اہل خاندانوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکانات کے فوائد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ہاؤسنگ پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 200000 روپے چار مساوی قسطوں میں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ رقم براہ راست بینک اکاؤنٹ میں دستیاب کرائی جائے گی۔

لوک نائک جے پرکاش نارائن اسپتال راجونشی نگر پٹنہ میں 20 بیڈ پر مشتمل اسپورٹس انجری یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ، اس کے لیے 36 نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ کھگڑیا صدر اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر آشیش کمار کو غیر مجاز غیر حاضری کے الزام میں ملازمت سے برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کھگڑیا کے اڈیشنل پرائمری ہیلتھ سنٹر کے جنرل میڈیکل آفیسر مہیش کنڈکے جنرل میڈیکل افسر ڈاکٹر محمد فردوس عالم ، کھگڑیا صدر اسپتال کے جنرل میڈیکل افسرڈاکٹر جاگرتی سونم، لکھی سرائے صدر اسپتال کے جنرل میڈیکل افسرڈاکٹر انامیکا کماری، لکھی سرائے ریفرل اسپتال برہیا کی ا سپیشلسٹ میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انوپم کماری، بیگوسرائے پرائمری صحت مرکز برونی کے میڈیکل افسر ڈاکٹر انوپم کمار ، لکھی سرائے پرائمری صحت مرکز ہلسی کے میڈیکل افسر ڈاکٹر ابھینو کمار، تمام کو غیر مجاز غیر حاضری کی وجہ سے ملازمت سے برخاست کر دیا گیا ہے۔

بہار پیدائش اور موت کے اندراج کے قواعد 1999 میں ترمیم کرکے بہار پیدائش اور موت کے اندراج کے قواعد 2025 بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بہار گاؤ کیڈر بھرتی ترمیمی قواعد 2025 کو محکمہ حیوانات اور ماہی پروری وسائل کے تحت منظور کیا گیا تھا۔ محکمہ سماجی بہبود کے تحت انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروس کے تحت بہار چائلڈ ڈیولپمنٹ کلریکل کیڈر ترمیمی قواعد 2025 اور بہار میونسپل ایریا ایڈورٹائزیشن رول2025 کو منظوری دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande