ٹرک اور پک اپ میں زبردست ٹکر، تین افراد ہلاک
ٹرک اور پک اپ میں زبردست ٹکر، تین افراد ہلاکسیوان، 10 جون (ہ س)۔ بہار کے سیوان کے گوریاکوٹھی تھانہ علاقے میں افراد موڑ کے قریب ایک ٹرک اور پک اپ میں آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔ واقعہ پیر کی رات کا بتایا جا رہا
ٹرک اور پک اپ میں زبردست ٹکر، تین افراد ہلاک


ٹرک اور پک اپ میں زبردست ٹکر، تین افراد ہلاکسیوان، 10 جون (ہ س)۔ بہار کے سیوان کے گوریاکوٹھی تھانہ علاقے میں افراد موڑ کے قریب ایک ٹرک اور پک اپ میں آمنے سامنے کی ٹکر ہو گئی۔ اس حادثے میں تین افراد کی موت ہو گئی ہے۔ واقعہ پیر کی رات کا بتایا جا رہا ہے۔

ٹرک اور پک اپ کے درمیان ٹکر اتنی شدید تھی کہ پک اپ کے پر خچے اڑ گئے اور اس میں سوار تین افرادکی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ مہلوکین کی شناخت آندر تھانہ علاقہ کے آندر بازار رہائشی بھولا شاہ، علی حسین اور سنجل پور رہائشی اروند کمار گونڈ کے طور پر کی گئی ہے، جو مظفر پور سے آم لے کر آرہے تھے۔ تمام مرنے والے سیوان کے رہنے والے تھے۔ یہ سبھی پک اپ وین میں مظفر پور سے آم لاد کر اپنے گاؤں لوٹ رہے تھے۔ راستے میں افراد موڑ کے قریب بے قابو ٹرک نے سامنے سے انی کی پک اپ گاڑی ٹکر مار دی۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ٹکر کی آواز اتنی تیز تھی کہ آس پاس کے لوگ جاگ گئے۔ سب لوگ جائے حادثہ کی طرف بھاگے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ گاؤں والوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، جس کے بعد مہاراج گنج تھانہ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ اوور اسپیڈنگ کے باعث پیش آیا۔ ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا ہے اور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ واقعے کے بعد متوفی کے لواحقین کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande