ارجنٹائن نے میسی کے بغیر کھیلنا سیکھ لیا ہے : اسکیلونی
نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔ ارجنٹائن کے کوچ لیونل اسکیلونی نے بدھ کو کولمبیا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر سے قبل کہا کہ ان کی ٹیم اب لیونل میسی کی غیر موجودگی میں بھی بغیر کسی پریشانی کے کھیل سکتی ہے اور اب انہیں لائن اپ میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔ میسی ن
اسکیلونی


نئی دہلی، 10 جون (ہ س)۔ ارجنٹائن کے کوچ لیونل اسکیلونی نے بدھ کو کولمبیا کے خلاف ورلڈ کپ کوالیفائر سے قبل کہا کہ ان کی ٹیم اب لیونل میسی کی غیر موجودگی میں بھی بغیر کسی پریشانی کے کھیل سکتی ہے اور اب انہیں لائن اپ میں تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے۔

میسی نے 2005 میں ارجنٹائن کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک 192 میچوں میں 112 گول کر چکے ہیں۔ وہ 2022 میں ورلڈ کپ، دو کوپا امریکہ ٹائٹلز اور 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں ایک گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ 37 سالہ میسی مارچ میں یوروگوئے کے خلاف 0-1 کی جیت اور انجری کی وجہ سے برازیل کے خلاف 4-1 کی شاندار جیت میں نہیں کھیلے تھے، لیکن ارجنٹائن نے اس بین الاقوامی وقفے میں 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے اپنی جگہ یقینی کر لی تھی۔ میسی اس ماہ کے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے لیے اسکواڈ میں واپس آئے، چلی کے خلاف 0-1 کی جیت میں متبادل کے طور پر آئے۔

اسکیلونی نے بیونس آئرس میں نامہ نگاروں کو بتایا، ٹیم اب اس پوزیشن میں ہے کہ وہ میسی کے ساتھ یا اس کے بغیر اسی طرح کھیل سکے، جو پہلے زیادہ پیچیدہ ہوتا تھا کیونکہ ہمیں کچھ کھلاڑیوں کو تبدیل کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے، اور ٹیم اسی طرح کام کرتی ہے، جو کہ اچھا ہے۔

اسکیلونی نے کولمبیا کے بارے میں کہا، یہ ایک زبردست ٹیم ہے، اور اس کے پاس بہت اچھے کھلاڑی ہیں، جن کے پاس کھیلنے کا واضح طریقہ ہے جو آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ ہم نے اس کا تجزیہ کیا ہے، اور کھلاڑیوں کو اس کی خوبیوں کے بارے میں بتایا ہے کہ ہم ان سے کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ یہ ایک زبردست میچ ہونے والا ہے، خاص طور پر کیونکہ ہم گھر پر کھیل رہے ہیں، اس لیے ہمارے لوگ کھلاڑیوں کو کھیلتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

ارجنٹائن پہلے ہی 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر چکا ہے، جب کہ کولمبیا چھٹے اور آخری آٹومیٹک کوالیفائی کرنے والے مقام پر ہے اور وہ اس میچ کو جیت کر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش کرے گا۔ کولمبیا نے گزشتہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دی تھی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande