فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کے لیے انٹر میامی ٹیم کا اعلان، میسی کمان سنبھالیں گے
نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ انٹر میامی نے بدھ کو فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کے لیے اپنی 26 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ ارجنٹائنی فٹ بال لیجنڈ لیونل میسی اس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان کے ساتھ ان کے پرانے ساتھی لوئس سواریز اور سرجیو باسکیٹس کو بھی ٹیم میں شامل کیا گ
فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کے لیے انٹر میامی ٹیم کا اعلان، میسی کمان سنبھالیں گے


نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔

انٹر میامی نے بدھ کو فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 کے لیے اپنی 26 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ ارجنٹائنی فٹ بال لیجنڈ لیونل میسی اس ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ان کے ساتھ ان کے پرانے ساتھی لوئس سواریز اور سرجیو باسکیٹس کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 اس بار تبدیل شدہ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں کل 32 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ ٹورنامنٹ 14 جون سے 13 جولائی تک امریکہ میں کھیلا جائے گا۔یہ ٹورنامنٹ اگلے سال ہونے والے فیفا ورلڈ کپ سے قبل پریکٹس اور ماحول کو جانچنے کا موقع بھی فراہم کرے گا۔

انٹر میامی کی پوری ٹیم

گول کیپرز:

ڈریک کیلنڈر، روکو ریوس نوو، آسکر استاری، ولیم یاربرو۔

ڈفینڈر:

جوردی آلبا، نووا ایلن، ٹامس ایولیس، اسرائیل بوٹ رائٹ، میکسی میلیانو فالکون، ایان فرے، گونزالو لوہان، ٹائلر ہال، ڈیوڈ مارٹینیز، ریان سیلر، مارسیلو ویگانٹ۔

مڈ فیلڈرز:

یانک برائٹ، سرجیو باسکیٹس، بینجامن کریماسکی، سینٹیاگو مورالیس، فیڈریکو ریڈونڈو، بالتاسار روڈریگز، ڈیوڈ روئیز، ٹیلاسکو سیگوویا۔

فارورڈز:

لیو افانسو،تادیو ایلیندے، لیو نیل میسی ۔ایلین اوبانڈو، فافا پیکالٹ،لوئس سواریز ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande