19 Aug 2025, 2:36 HRS IST

ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم یورپ میں ایف آئی ایچ پرو لیگ 2024-25 کے اہم میچوں کے لیے تیار
- ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں 14 اور 15 جون کو آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ کریں گی لندن، 13 جون (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ 2024-25 (خواتین) کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے تیار ہے۔ یورپی مرحلے میں ہندوستانی ٹیم کا مقا
Indian womens hockey team FIH Pro League 2024-25 in Europe


- ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیمیں 14 اور 15 جون کو آسٹریلیا کے ساتھ مقابلہ کریں گی

لندن، 13 جون (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ 2024-25 (خواتین) کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے تیار ہے۔ یورپی مرحلے میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ آسٹریلیا، ارجنٹینا، بیلجیم اور چین سے ہوگا۔ فی الحال 9 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر قابض ہندوستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز آسٹریلیا کے خلاف 14 اور 15 جون کو لندن کے لی ویلی ہاکی اینڈ ٹینس سینٹر میں کرے گی۔ اس کے بعد ٹیم کا مقابلہ 17 اور 18 جون کو ارجنٹینا سے ہوگا۔

آنے والے میچوں کے حوالے سے ٹیم کی کپتان سلیمہ ٹیٹے نے کہا” ہمارا ہدف ہے کہ اس مرحلے میں ہم اپنے سے اوپر کی رینکنگ والی ٹیموں کو شکست دیں، ہم نے اپنی تیاریوں کے تحت ہر میچ کی ریکارڈنگ کی ہے تاکہ خامیوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ اپنی طاقت کی نشاندہی کرسکیں اور اسے برقرار رکھ سکیں۔“

لندن کے میچوں کے بعد ہندوستانی خواتین ٹیم 21 اور 22 جون کو اینٹورپ میں بیلجیم سے ٹکرائے گی۔اس کے بعد ٹیم کا آخری میچ 28 اور 29 جون کو برلن میں چین کے خلاف ہوگا۔

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم 14 اور 15 جون کو اینٹورپ میں آسٹریلیا سے بھی مقابلہ کرے گی۔ ٹیم فی الحال 15 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور اسے ٹاپ تھری میں رہنے کے لیے یہ میچ جیتنے کی ضرورت ہوگی۔

ہندوستانی مردوں کی ٹیم کے کپتان ہرمن پریت سنگھ نے کہا کہ” آسٹریلیا کے خلاف فتح ہمارے لیے بہت اہم ہے، اس سے ہمیں نہ صرف ضروری پوائنٹس ملیں گے بلکہ ٹیم کو جیتنے والی فارم بھی ملے گی۔گزشتہ چار مقابلوں میں ہم بہت قریبی میچ ہارے ہیں لیکن اب ہم اس تسلسل کو توڑ کر فتح کی راہ پر واپس آنا چاہتے ہیں۔“

ایف آئی ایچ پرو لیگ کے ان اہم میچوں میں دونوں ہندوستانی ٹیمیں جیت کی امید کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande