نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ ہندوستانی بلے باز کرون نائر کی ٹیم انڈیا میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ہوئی ہے۔ نائر نے آخری بار مارچ 2017 میں آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کے لیے ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ 2016 میں چنئی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے خلاف ٹرپل سنچری بنانے والے نائر نے بعد میں اپنی فارم کھو دی اور انہیں ٹیم میں جگہ نہیں مل سکی۔
اب نائر کو ایک بار پھر موقع ملا ہے اور انہوں نے بی سی سی آئی کے ایکس ہینڈل پر جاری ایک ویڈیو میں اپنے جذبات شیئر کیے ہیں۔ انہوں نے کہا،” بہت خاص محسوس ہو رہا ہے۔اس موقع کو پھر سے پانے کے لئے میں شکر گزار اور خوش قسمت ہوں ۔ اب میں اسے دونوں ہاتھوں سے لپکنے کی کوشش کروں گا۔ اس وقت جو احساسات ہیں، اسے الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔ یہ ایک بہت ہی خاص احساس ہے۔“
ٹیم کے سینئر کھلاڑی کے ایل راہل نے بھی کرون کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نائر کو کافی عرصے سے جانتا ہوں، میں نے اسے برطانیہ میں کاو¿نٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا ہے، جہاں اس نے سخت محنت کی اور جدوجہد کی۔ ٹیم میں ان کی واپسی نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے خاندان اور ہم دوستوں کے لیے بھی بہت خاص ہے۔ اس کا تجربہ اور سیکھنا یقینی طور پر ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہوگا۔“
نائر نے 2023 اور 2024 میں انگلینڈ کی کاو¿نٹی ٹیم نارتھمپٹن شائر کی نمائندگی کی۔ اس دوران انہوں نے 10 میچوں کی 14 اننگز میں 56.61 کی اوسط سے 736 رن بنائے، جس میں دو سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل تھیں۔ ان کا بہترین اسکور 202 رن ناٹ آو¿ٹ رہا۔
ہندوستان کی یہ ٹیسٹ سیریز جون سے اگست 2025 کے درمیان انگلینڈ میں کھیلی جائے گی۔ یہ میچ ہیڈنگلے (لیڈز)، ایجبسٹن (برمنگھم)، لارڈز، اوول (لندن) اور اولڈ ٹریفورڈ (مانچسٹر) میں ہوں گے۔
ہندوستھان سماچارd this is special
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد