انگلینڈ کے دورے کے لیے ٹیم انڈیا میں شوچی اپادھیائے کی جگہ رادھا یادو شامل
نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کی کھلاڑی شوچی اپادھیائے چوٹ کی وجہ سے دورے سے باہر ہو گئی ہیں۔ ان کی جگہ رادھا یادو کو اب ٹیم انڈیا کے ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ بورڈ آ
Radha Yadav replaces Shuchi in Team India for England


نئی دہلی، 12 جون (ہ س)۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو دورہ انگلینڈ سے قبل بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ٹیم کی کھلاڑی شوچی اپادھیائے چوٹ کی وجہ سے دورے سے باہر ہو گئی ہیں۔ ان کی جگہ رادھا یادو کو اب ٹیم انڈیا کے ٹی 20 اور ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو کہا کہ شوچی کو یہ چوٹ بنگلورو میں بی سی سی آئی سینٹر آف ایکسی لینس (سی او ای) میں منعقدہ پری ٹور کیمپ کے دوران لگی تھی۔جانچ سے معلوم ہوا کہ ا ن کے بائیں ٹبیا (پیر کے نچلے حصےکی ایک ہڈی جسے پنڈلی کی ہڈی کے طور پر بھی جاناجاتا ہے) میں چوٹ ہے جس کے بعد میڈیکل ٹیم نے انہیں آرام کا مشورہ دیا۔ تجربہ کار اسپن بولر رادھا یادو اب انگلینڈ کے دورے پر ہندوستان کی دونوں محدود اوورز کی ٹیموں کا حصہ ہوں گی۔

ہندوستان کا تازہ ترین ٹی 20 اسکواڈ: ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)، شیفالی ورما، جمائما روڈریگس، ریچا گھوش (وکٹ کیپر)، یاستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، ہرلین دیول، دیپتی شرما، اسنیہ رانا، شری چرنی،امن جوت کور، اروندھتی ریڈی، کرانتی گاود، سائیلی ستگھرے ، رادھا یادو۔

ہندوستان کی اپڈیٹیڈ ون ڈے ٹیم:

ہرمن پریت کور (کپتان)، اسمرتی مندھانا (نائب کپتان)،پرتیکا راول،ہرلن دیوول، جمائمہ روڈریگس، رچا گھوش (وکٹ کیپر)، یاستیکا بھاٹیہ (وکٹ کیپر)، تیجل ہسابنیس، ، دیپتی شرما، اسنیہ رانا، سری چرنی، امنجو ت کور، اروندھتی ریڈی، کرانتی گاود، سائیلی ستگھرے، رادھا یادو۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande