عید کے موقع پر مویشی منڈی بندش پر وی بی اے کی مخالفت
گوسیوا آیوگ کے حکم سے کسان و قریشی برادری متاثر ممبئی، یکم جون (ہ س)۔ عید الاضحی کے موقع پر مہاراشٹر گوسیوا آیوگ نے 3 جون سے 8 جون تک ریاست بھر میں تمام مویشی منڈیوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے، جس پر ونچیت بہوجن اگھا
vanchit bahujan aghadi slams cow panel’s order, seeks review


گوسیوا آیوگ کے حکم سے کسان و قریشی

برادری متاثر

ممبئی، یکم جون (ہ س)۔

عید

الاضحی کے موقع پر مہاراشٹر گوسیوا آیوگ نے 3 جون سے 8 جون تک ریاست بھر میں تمام

مویشی منڈیوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے، جس پر ونچیت بہوجن اگھاڑی (وی بی

اے) نے شدید تشویش اور مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ گوسیوا آیوگ کے 27 مئی کے سرکلر کے

مطابق، زرعی پیداوار مارکیٹ کمیٹیوں (اے پی ایم سی) کو اس مدت کے دوران ہفتہ وار

جانوروں کی منڈیوں کو معطل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس فیصلے کا مقصد گایوں کے غیر

قانونی ذبیحہ کو روکنا اور عید کے موقع پر کسی بھی ممکنہ خلاف ورزی سے بچاؤ بتایا

گیا ہے، جب قربانی کے باعث روایتی طور پر جانوروں کے ذبیحہ میں اضافہ ہوتا ہے۔

وی بی اے کے ریاستی ترجمان طیب ظفر نے

اورنگ آباد میں کہا کہ گوسیوا آیوگ کا یہ حکم نہ صرف کسان مخالف ہے بلکہ آئینی اور

قانونی دائرہ کار کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منڈیوں کی بندش سے

کسانوں، مزدوروں، دلالوں اور چھوٹے تاجروں کے مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اس

کے علاوہ بکرے، بھینسیں اور دیگر جانوروں کی قانونی خرید و فروخت بھی متاثر ہوگی،

جس سے کسان، ہالدار، ٹرانسپورٹرز اور خٹک قریشی برادری کی روزی روٹی براہ راست

متاثر ہو گی۔

طیب ظفر نے مزید کہا کہ گوسیوا آیوگ

مسلمانوں کے نام پر دراصل دیگر پسماندہ طبقات کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے

بتایا کہ وی بی اے مویشی پالنے والوں اور بالخصوص دھنگر برادری کے ساتھ رابطے میں

ہے اور مارکٹ کمیٹیوں سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔ اگر گوسیوا آیوگ نے فوری طور پر

اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو وی بی اے ہائی کورٹ میں عوامی مفاد کی رٹ دائر کرے گی۔

وی بی اے کے بیان میں کہا گیا کہ گوسیوا

آیوگ محض ایک مشاورتی ادارہ ہے اور اسے انتظامی احکامات جاری کرنے کا اختیار نہیں،

اس کے باوجود اس نے کرشی اپج منڈی سمیتی کو براہ راست حکم دیا ہے، جو آئینی ڈھانچے

اور حقوق کے غلط استعمال کے مترادف ہے۔

وی بی اے نے نشاندہی کی کہ مہاراشٹر اینیمل

پروٹیکشن ایکٹ 1976 کے تحت مویشیوں کی فروخت اور نقل و حمل پر پابندی ہے، مگر اس

قانون کا اطلاق صرف خریدار اور ٹرانسپورٹرز پر کیا جا رہا ہے جبکہ فروخت کنندہ کو

چھوڑ دیا جاتا ہے، جو مساوات کے اصول کے خلاف ہے۔ وی بی اے نے مطالبہ کیا کہ قانون

کا اطلاق فروخت کرنے والوں پر بھی یکساں ہونا چاہیے اور اس قانون کا غلط استعمال بین

الاضلاعی ٹرانسپورٹ پر بھی روکا جائے، جو سیکشن 5-اے کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔

وی بی اے نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ

گوسیوا آیوگ کے اس خط کو فوری روکا جائے، اس کی قانونی حیثیت کی جانچ کی جائے،

کسانوں اور چھوٹے تاجروں کے مفاد میں بازار کھولے جائیں، گائے کے گوشت کی غیر

قانونی فروخت پر سختی سے عمل ہو لیکن اس بنیاد پر پوری مارکیٹ بند نہ کی جائے، اور

آئینی مساوات اور انصاف کے اصولوں کے مطابق قانون پر عمل کیا جائے۔

ونچیت بہوجن اگھاڑی نے حکومت سے مطالبہ

کیا کہ اس حساس معاملے پر جلد از جلد متوازن اور منصفانہ فیصلہ کیا جائے تاکہ

کسانوں اور غریب طبقے کی روزی روٹی متاثر نہ ہو۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande