فلم ’بھول چھک معاف‘کا بزنس 50 کروڑ کے پار
’بھول چوک معاف‘ سنیما ہالوں میں ریلیز ہوتے ہی ناظرین کے دل جیت رہی ہے۔ فلم کو لے کر زبردست کریز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی کمائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جہاں کہانی کی گرفت اور دلچسپ پلاٹ نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے وہیں راج کمار راو¿ اور وامیکا
فلم ’بھول چھک معاف‘کا بزنس 50 کروڑ کے پار


’بھول چوک معاف‘ سنیما ہالوں میں ریلیز ہوتے ہی ناظرین کے دل جیت رہی ہے۔ فلم کو لے کر زبردست کریز ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کی کمائی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ جہاں کہانی کی گرفت اور دلچسپ پلاٹ نے ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے وہیں راج کمار راو¿ اور وامیکا گبی کے درمیان رومانوی کیمسٹری نے بھی فلم کو خاص بنا دیا ہے۔ شائقین ان کی آن اسکرین بانڈنگ کو سراہ رہے ہیں۔ اب ایک نظر ڈالتے ہیں کہ فلم نے اپنے 9ویں دن کتنی کمائی کی۔سیکنیلک کے مطابق، ’بھول چوک معاف‘ نے اپنی ریلیز کے 9ویں دن زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ فلم نے ہفتے کے روز 5.39 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اسے ویک اینڈ کا پورا فائدہ ملا۔ ایسے میں اب سب کی نظریں اتوار کی کمائی پر لگی ہوئی ہیں جہاں امید کی جا رہی ہے کہ فلم اس سے بھی بہتر پرفارم کرے گی۔ فلم نے دوسرے جمعہ کو 3.25 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ہفتہ کو اضافہ دیکھا گیا۔ اب تک بھارت میں 'بھول چھک معاف' کی 9 دنوں میں کل کمائی 52.78 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔راجکمار راواور وامیکا گبی کی جوڑی پہلی بار فلم ’بھول چھک معاف‘ میں نظر آئی ہے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے۔ دونوں کے درمیان کیمسٹری کو کافی سراہا جا رہا ہے۔ فلم میں سنجے مشرا، سیما پاہوا، ذاکر حسین، رگھوبیر یادیو، اشتیاق خان اور انوبا فتح پوریا جیسے باصلاحیت اداکاروں نے بھی اہم کردار ادا کیے ہیں۔ تھیٹروں میں زبردست کلیکشن کے بعد، فلم اب او ٹی ٹی پر ریلیز ہونے والی ہے۔’بھول چوک معاف‘ کا ڈیجیٹل پریمیئر ایمیزون پرائم ویڈیو پر جون کے وسط میں ہوگا۔ تاہم ابھی تک اس کی ریلیز کی صحیح تاریخ سامنے نہیں آئی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande