'مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور ہندوستانی سنیما کے معروف اداکارعامر خان بھی اپنی ذاتی زندگی کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ اب وہ 60 سال کی عمر میں محبت میں گرفتار ہو گئے ہیں اور وہ 46 سالہ گوری اسپریٹ کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ دو طلاق کے بعد اب وہ گوری کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں گوری کے بارے میں بات کی ہے۔
عامر خان کا ایک بیان سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ اس انٹرویو میں عامر خان نے کہا، میں نے سوچا کہ میری ماں، بہن بھائی اور بچے ہیں، اب مجھے کسی ساتھی کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ میرے دوسرے رشتے بہت مضبوط تھے۔ میں اب بھی سابق بیویوں کرن اور رینا کے ساتھ پانی فاؤنڈیشن کے لیے کام کرتا ہوں، ہم ہمیشہ سے ایک خاندان رہے ہیں، یہ دونوں میری زندگی کا اٹوٹ حصہ ہیں، اس لیے میں نے سوچا کہ اب کوئی میری زندگی میں نہیں آئے گا، لیکن مجھے گوری کے روپ میں سرپرائز مل گیا۔
گوری کے بارے میں انہوں نے کہا، گوری سے ملنے سے پہلے میں سوچتا تھا کہ میں بوڑھا ہو گیا ہوں، اس عمر میں مجھے کون ملے گا۔ لیکن اس نے واقعی مجھے یہ سمجھنے میں مدد کی کہ مجھے پہلے خود سے پیار کرنے کی ضرورت ہے۔ گوری اور میں اتفاقاً ملے، ہم جڑے اور دوست بن گئے اور محبت ہو گئی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد