کارتک آرین اس وقت اپنی اگلی فلم 'تو میری میں تیرا، میں تیرا تومیری' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ رومانوی ڈرامہ کی ہدایت سمیر ودوانزکر رہے ہیں جب کہ فلم کو کرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں۔ حال ہی میں، فلم کے سیٹ سے کارتک آرین اور اننیا پانڈے کی ایک تصویر وائرل ہوئی، جس سے یہ قیاس آرائیاں ہوئیں کہ دونوں ایک بار پھر اسکرین پر رومانس کرتے نظر آئیں گے۔ اب ان افواہوں کو ختم کرتے ہوئے، فلم کے بنانے والوں نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اننیا پانڈے فلم میں کارتک آرین کی محبت کی دلچسپی کے طور پر نظر آئیں گی۔ فلم کو لے کر مداحوں میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے، خاص طور پر کارتک اور اننیا کی آن اسکرین کیمسٹری دیکھنے کے لیے۔
یہ جوڑی اس سے قبل 2019 کی کامیاب فلم 'پتی پتنی اور وہ' میں ایک ساتھ نظر آچکا ہے۔ حال ہی میں فلم سے کارتک اور اننیا کی پہلی جھلک سامنے آئی ہے، جس میں دونوں پاسپورٹ کے پیچھے چھپے ایک دوسرے کو چومتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس منظر نے شائقین کے تجسس کو مزید بڑھا دیا ہے۔ رومانس سے بھرپور یہ فلم 13 فروری 2026 کو ویلنٹائن ڈے پر سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ناظرین کو ایک بار پھر اس تازہ جوڑی کی کیمسٹری کو بڑی اسکرین پر دیکھنے کا موقع ملے گا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ