گزشتہ کچھ دنوں سے انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں ملٹی اسٹارر فلم’ہاوس فل-5‘ کو لے کر کافی چرچے ہو رہے ہیں۔ مقبول فرنچائز ہاو¿س فل 2010 میں شروع ہوئی تھی۔ اس فرنچائز کے پہلے 4 حصے بہت مشہور تھے۔ اس کے بعد اب فلم’ہاوس فل-5‘ شائقین کے درمیان آرہی ہے۔ ترون منسوکھانی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 6 جون کو ہر جگہ ریلیز ہوگی۔ دریں اثنا، یہ فلم ریلیز سے صرف 4 دن پہلے ہی باکس آفس پر چھائی رہی ہے۔ ریلیز سے قبل ہی اس فلم نے ایڈوانس بکنگ سے بھاری رقم کمائی ہے۔
’ہاو¿س فل-5‘ کی ریلیز میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں اور اس فلم نے پہلے ہی ایڈوانس بکنگ میں لوگوں کی اچھی خاصی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔ فلم ہاو¿س فل-5 کی ایڈوانس بکنگ کے پہلے دن 24,238 ٹکٹس فروخت ہوئے جس سے 87.84 لاکھ روپے کا بزنس ہوا۔ بلاک سیٹوں سمیت یہ تعداد 3.84 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس لیے یہ واضح ہے کہ شائقین کے ذہنوں میں اس فلم کو لے کر کتنا تجسس پیدا ہوا ہے۔
فلم ’ہاو¿س فل-5‘ کو ساجد ناڈیاڈوالا نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایت کاری ترون منسوخانی نے کی ہے۔ اس فلم کے ٹیزر کو سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکیشن (سی بی ایف سی) نےیو اے 16+‘ ریٹنگ دی ہے۔ اس فلم میں مضبوط اسٹار کاسٹ ہے۔ اس میں اکشے کمار، ابھیشیک بچن، جیکولین فرنینڈس، سنجے دت، نرگس فخری، فردین خان، نانا پاٹیکر، رتیش دیش مکھ، شریاس تلپڑے اور جیکی شراف شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan