بہار انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش لے رہے ہیں فیصلے، مچھوارہ سمیت کئی کمیشنوں کی تشکیل کودی منظوری
پٹنہ،یکم جون (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار فیصلے لے رہے ہیں۔ ایک طرف جہاں انتظامی افسران کے تبادلے ہو رہے ہیں تو دوسری طرف کمیشن بھی بنائے جا رہے ہیں۔ ریاستی اقلیتی کمیشن اور اعلیٰ ذات کمیشن کے بعد تین دیگر کمیشن بھی بنائے
بہار انتخابات سے قبل وزیر اعلیٰ نتیش لے رہے ہیں فیصلے،  مچھوارہ سمیت کئی  کمیشنوں کی تشکیل کودی منظوری


پٹنہ،یکم جون (ہ س)۔ بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے وزیر اعلیٰ نتیش کمار فیصلے لے رہے ہیں۔ ایک طرف جہاں انتظامی افسران کے تبادلے ہو رہے ہیں تو دوسری طرف کمیشن بھی بنائے جا رہے ہیں۔ ریاستی اقلیتی کمیشن اور اعلیٰ ذات کمیشن کے بعد تین دیگر کمیشن بھی بنائے گئے ہیں۔ وی آئی پی چیف مکیش سہنی کے ووٹ بینک کو توڑنے کے لیےمچھوارہ کمیشن بھی بنایا گیا ہے۔

نتیش حکومت نے طویل عرصے کے بعد مچھوارہ کمیشن تشکیل دیا ہے۔ مچھوارہ کمیشن میں پانچ لیڈروں کو جگہ ملی ہے۔ للن کمار کومچھوارہ کمیشن کا چیئرمین جبکہ اجیت چودھری کو نائب صدر بنایا گیا ہے۔ ساتھ ہی ودیا ساگر نشاد، رینو سنگھ اور راج کمار کو مچھوارہ کمیشن میں ممبر مقرر کیا گیا ہے۔

مہادلت کمیشن بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ منوج کمار کو مہادلت کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ راجندر رام، رامیشور رجک اور رام نریش رام کو بھی مہادلت کمیشن کا ممبر بنایا گیا ہے۔

بہار میں شیڈول کاسٹ کمیشن بھی تشکیل دیا گیا ہے۔ دیویندر کمار کو شیڈول کاسٹ کمیشن کا نائب صدر بنایا گیا ہے۔ اجے کمار کو شیڈول کاسٹ کمیشن میں ممبر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ روبیل رویداس کو بھی شیڈول کاسٹ کمیشن میں ممبر بنایا گیا ہے۔

اسے اسمبلی انتخابات سے پہلے نتیش کمار کا ماسٹر اسٹروک سمجھا جا رہا ہے۔ جنتا دل یونائیٹڈ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے علاوہ دیگر حلقہ جماعتوں کے لیڈروں اور کارکنوں کو تمام کمیشنوں میں جگہ دی گئی ہے۔ وی آئی پی کے مکیش سہنی مچھوارہ کے لیے مسلسل احتجاج کر رہے ہیں۔ ایسے میں نتیش کمار نے مکیش سہنی کے ووٹ بینک کو توڑنے کی کوشش کی ہے۔

اس سے قبل بہار ریاستی اقلیتی کمیشن اور اعلیٰ ذات کمیشن بھی تشکیل دیا جاچکا ہے۔ جہاں مولانا غلام رسول بلیاوی کو اقلیتی کمیشن کا چیئرمین بنایا گیا ہے، وہیں مہاچندر پرساد سنگھ کو اعلیٰ ذات کمیشن کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande