پٹنہ، یکم جون (ہ س)۔ بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے کہا کہ نالندہ ضلع کے کلیان بیگھہ میں خالی زمین پر 25 میٹر اور 50 میٹر شوٹنگ رینج کی تعمیر کے لئے 24.21 کروڑ روپے (24 کروڑ اکیس لاکھ 97 ہزار روپئے) کی انتظامی منظوری دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی نتیش کمار کے آبائی گاؤں کلیان بیگھہ واقع انڈور شوٹنگ رینج سے متصل مشرق اور جنوب مشرق میں خالی زمین میں 25 اور 50 میٹر کی آؤٹ ڈور رینج بنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ کلیان بیگھہ کی 10 میٹر انڈور شوٹنگ رینج ملک کی دوسری بہترین رینج ہے۔ یہاں 25 میٹر اور 50 میٹر رینج نہ ہونے کی وجہ سے یہ نامکمل تھا۔
سمراٹ چودھری نے کہا کہ نئی شوٹنگ رینج کی تعمیر کے بعد کھلاڑیوں کو 25 اور 50 میٹر کی شوٹنگ کی مشق کے لیے نہ تو کہیں باہر جانا پڑے گا اور نہ ہی انہیں کھیل کی پریکٹس چھوڑنی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ کلیان بیگھہ کی شوٹنگ رینج کو 14 سال مکمل ہونے کو ہیں۔ 14 مئی 2011 کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے انڈور شوٹنگ رینج کا افتتاح کیا۔ یہ رینج پنچایت بھون میں ساڑھے پانچ سال سے چل رہا تھا۔ یکم جنوری 2017 کو 35 لین کی انتہائی جدید رینج کا افتتاح وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ رینج مشرقی اور شمال مشرقی ہندوستان میں پہلی اتنی بڑی اور جدید شوٹنگ رینج ہے۔ یہاں اسکورنگ خود بخود اور آن لائن بھی ہوتی ہے۔ یہاں قومی سطح کے کئی میچ ہو چکے ہیں۔ اپنے آپ میں یہ ملک میں اس نوعیت کی دوسری شوٹنگ رینج ہے۔ پہلا مقام مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کی شوٹنگ رینج کا ہے۔ چودھری نے کہا کہ یہ دونوں دائرے ذرائع اور وسائل کی فراونی کی وجہ سے ملک بھر میں شمار کیے جاتے ہیں۔ ملک میں صرف کلیان بیگھہ اور بھوپال میں ہی ایسی رینج ہیں جہاں کھلاڑیوں کو ہتھیار فراہم کیے جاتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan