ایٹا نگر، یکم جون (ہ س)۔ ہندوستانی فضائیہ نے اتوار کی صبح ایک اہم انسانی امداد اور ڈیزاسٹر ریلیف (ایچ اے ڈی آر) مشن کو انجام دیا اور اروناچل پردیش کے زیریں دیبانگ وادی ضلع میں سیلاب میں پھنسے 14 لوگوں کو بحفاظت نکالا۔
یہ مشن آسام اور اروناچل پردیش کی ریاستی حکومتوں سے موصول ہونے والی درخواست پر شروع کیا گیا تھا۔ بومجیر ندی کے بیچوں بیچ پھنسے ہوئے یہ لوگ سرزمین سے مکمل طور پر کٹ گئے۔ صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے ذریعے راحت اور بچاؤ کی کارروائیاں کی گئیں۔
بھارتی فضائیہ نے بروقت مظاہرہ کرتے ہوئے تمام لوگوں کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا۔ مقامی انتظامیہ اور شہریوں نے اس آپریشن پر فضائیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی