یوپی کو ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت بنانے میں ورلڈ بینک کا اہم رول : یوگی آدتیہ ناتھ
۔ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا اور ان کی ٹیم نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی لکھنؤ، 9 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے ایک تاریخی پہل کرتے ہوئے دو بڑے پروگرا
World Bank important role in UP 1 trillion dollar economy: CM Yogi


۔ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا اور ان کی ٹیم نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے ملاقات کی

لکھنؤ، 9 مئی (ہ س)۔ اترپردیش کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لیے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور عالمی بینک کے صدر اجے بنگا نے ایک تاریخی پہل کرتے ہوئے دو بڑے پروگراموں کا آغاز کیا۔ جمعہ کو اترپردیش میں عالمی بینک کے تعاون سے یوپی -ایگریس پروگرام کو لاگو کیا گیا۔ اس پروگرام کے ذریعے ریاست کے پوروانچل اور بندیل کھنڈ علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی پر مبنی کھیتی کو فروغ دیا جائے گا۔ اس سے زرعی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی اور 10 لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اسی طرح یوگی حکومت کے ایک اور بڑے پروجیکٹ ’اے آئی پرگیہ‘ کا بھی جمعہ کو سی ایم یوگی نے آغاز کیا۔ اس پروگرام سے اتر پردیش کو مصنوعی ذہانت کے مرکز کے طور پر قائم کرنے میں مدد ملے گی۔ اس پروگرام کے ذریعے ریاست کے 10 لاکھ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کے مختلف پہلوؤں میں ماہر بنایا جائے گا۔

ان دونوں پروگراموں کا آغاز کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش ملک کی ترقی کی کہانی کا مترادف ہے، آج پوری دنیا نے مان لیا ہے کہ اتر پردیش کوئی رکاوٹ نہیں بلکہ ہندوستان کی ترقی کا انجن ہے۔ دونوں ہی پروگرام ریاست کے ’ایک ٹریلین ڈالر‘ کی معیشت بننے کا خواب شرمندہ تعبیر گے۔ یوپی -ایگریس پروجیکٹ میں اس کی شرکت کے لئے عالمی بینک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یوپی -ایگریس ریاست کی زرعی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کرے گا جس سے کسانوں کی ترقی ہوگی۔

ورلڈ بینک نے ہمیشہ تعاون کیا ہے: یوگی آدتیہ ناتھ

وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا سے ملاقات کے بعد دونوں پروجیکٹوں کا آغاز کرتے ہوئے، سی ایم یوگی نے ورلڈ بینک کی تعریف کی اور اس کے تعاون کے لیے اس کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک ہمیشہ اتر پردیش کی ترقی میں ایک بڑے شراکت دار کے طور پر ابھرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چاہے وہ ماحولیاتی تحفظ ہو، ریاست میں سیاحت کا فروغ ہو یا انفراسٹرکچر سے متعلق پروجیکٹوں کو چلانا ہو، ورلڈ بینک ہمیشہ اہم رول ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن کئی لحاظ سے اہم دن ہے۔ آج ریاست زراعت اور مصنوعی ذہانت کے تجربات کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یوپی- ایگری پروجیکٹ 4 ہزار کروڑ روپے کا پروجیکٹ ہےجس میں 2737 کروڑ روپے کا قرض 6 سال کی مدت کے لیے ورلڈ بینک نے فراہم کیا ہے۔ یوپی -ایگری پروجیکٹ سے ریاست میں زراعت کے شعبے سے متعلق کسانوں، کسانوں کی تنظیموں، ماہی گیروں اورایم ایس ایم ای یونٹوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔ اس کے لیے عالمی بینک 2,737 کروڑ روپے کا قرض فراہم کرے گا جبکہ ریاستی حکومت کا حصہ 1,166 کروڑ روپے ہوگا۔ قرض کی ادائیگی کی مدت 35 سال رکھی گئی ہے جبکہ قرض کی رقم پر 1.23 فیصد سود وصول کیا جائے گا۔

10 لاکھ کسانوں کو براہ راست فائدہ ملے گا

اس پروجیکٹ سے 10 لاکھ کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا، جن میں 30 فیصد خواتین ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ 10 ہزار خواتین پروڈیوسر گروپس کو پروجیکٹ سے منسلک کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 500 کسانوں کو بہترین زرعی تکنیکی علم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک بھیجا جائے گا۔ اس سے چھوٹے کسانوں کو بااختیار بنانے اور علاقائی تفاوت کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔

پروجیکٹ کے تحت مشرقی اتر پردیش کے 21 اضلاع یعنی شراوستی، بہرائچ، بلرام پور، گونڈہ، سدھارتھ نگر، بستی، مہاراج گنج، سنت کبیر نگر، کشی نگر، گورکھپور، دیوریا، اعظم گڑھ، مو¿، جونپور، بلیا، غازی پور، وارانسی، مرزا پور، سون بھدراور سنت رویداس نگرکے ساتھ ساتھ بندیل کھنڈ کے اضلاع جالون، جھانسی، حمیر پور، مہوبہ، بندہ، للت پور اور چترکوٹ کو فائدہ ہوگا۔

چھ ماہ سے چھ سال کے بچوں کے لیے جلد ہی سی ایم پوشن مشن شروع کیا جائے گا

وزیر اعلیٰ یوگی نے ریاست میں بچوں کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کرنے کے لیے جلد ہی ایک نیا مشن شروع کرنے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سی ایمپوشن مشن کے ذریعے چھ ماہ سے چھ سال تک کے بچوں کو شامل کیا گیا ہے۔ رضاکار تنظیمیں بھی اس سمت میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ قابل ذکر ہے کہ اسی طرح کی اسکیم انڈونیشیا میں بھی نافذ کی جارہی ہے۔ ایسے میں اتر پردیش سے ایک خصوصی ٹیم کو انڈونیشیا بھیجا جائے گا جو اس کا تفصیلی مطالعہ کرے گی اور ریاست میں اس کے نفاذ کے لیے مختلف پہلوو¿ں پر بات کرے گی۔

اے آئی پرگیہ کے ذریعے 10 لاکھ لوگوں کو تربیت ملے گی

اے آئی پرگیہ اسکیم کے تحت 10 لاکھ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کی تربیت دی جائے گی۔ اس سے روزگار اور اسٹارٹ اپ کلچر کو فروغ ملے گا۔ اس پروگرام کے ذریعے ابتدائی مرحلے میں ریاست کے 10 لاکھ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت، مشین لرننگ، ڈیٹا اینالیٹکس اور سائبر سیکورٹی جیسے جدید تکنیکی شعبوں میں تربیت دی جائے گی اور انہیں سرٹیفکیٹ بھی فراہم کیے جائیں گے۔

یہ پروگرام مختلف محکموں جیسے تعلیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی، ریونیو اورسکریٹریٹ ایڈمنسٹریشن کے اشتراک سے منعقد کیا جائے گا۔ اے آئی پرگیہ پروگرام نہ صرف نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع کھولے گا بلکہ سرکاری خدمات، زراعت، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں تکنیکی مہارت کو بھی فروغ دے گا۔

یہ پہل یقیناً اتر پردیش کو ہندوستان کے ٹیکنالوجی کے نقشے پر ایک سرکردہ ریاست کے طور پر قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ پروگرام میں مائیکروسافٹ، انٹیل، ایچ سی ایل، وادھوانی فاو¿نڈیشن، ایمیزون، گوگل اور 1ایم 1بی جیسی عالمی کمپنیاں یوگی حکومت کے ساتھ مل کر ریاست میں اپ-اسکلنگ پروگرام چلائیں گی۔

وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر منعقدہ افتتاحی پروگرام میں اتر پردیش کی ترقی کی کہانی پر ایک مختصر فلم بھی دکھائی گئی۔ اس موقع پر ورلڈ بینک کی ٹیم بشمول ورلڈ بینک کے صدر اجے بنگا موجود تھے جس میں نائب صدر آگست تا نو کوامے، کنٹری ڈائریکٹر (انڈیا) جان اور مارک موجود تھے۔ یوگی حکومت کی جانب سے ریاست کے سینئر وزرا سریش کمار کھنہ، سوریہ پرتاپ شاہی، سوتنتردیو سنگھ، بلدیو سنگھ اولکھ، چیف سکریٹری منوج کمار سنگھ اور مختلف محکموں کے سینئر افسران موجود تھے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande