نئی دہلی، 09 مئی (ہ س)۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بھارتی کرکٹرز روہت شرما، جسپریت بمراہ اور سوریہ کمار یادیو نے بھارتی فوج کی بہادری اور لگن کو سلام کیا ہے۔ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے تینوں کھلاڑیوں نے فوجیوں کی ہمت اور ملک کی حفاظت میں ان کے کردار کی تعریف کی۔
ہندوستان کے تیز گیندباز جسپریت بمراہ نے اپنے ایکس اکاو¿نٹ پر لکھا، ”ہماری مسلح افواج کی بہادری اور حوصلے کے لیے ممنون ہوں۔ ہم انہیں سلام کرتے ہیں اورہمیشہ ان کے مقروض رہیں گے، جو ہمیں محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں ۔“
ساتھ ہی اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادو نے لکھا، ”اپنی افواج پر بہت فخر ہے اور ان کی ہمت اور تحمل کو سلام۔ آپ ہی ہیں جن کی وجہ سے ہم اپنے گھروں میں محفوظ ہیں۔ سرحدوں پر آپ کی طاقت اور لگن کو سلام۔ جے ہند!“
اس حوالے سے بھارتی کپتان روہت شرما نے بھی ہندوستانی فوج، فضائیہ اور بحریہ کو سلام پیش کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ کی ہے۔ روہت نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندوستان کے ذریعہ آپریشن سندور کے تحت پاکستان میں دہشت گردوں کے نو ٹھکانے تباہ کرنے کے بعد سیکورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔
روہت نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، ”ہر ایک لمحے کے ساتھ، ہر ایک فیصلے کے ساتھ، مجھے اپنی ہندوستانی فوج، فضائیہ اور بحریہ پر بے حد فخر محسوس ہوتا ہے۔ ہمارے بہادر جنگجو ملک کے فخر کے لیے مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ ہر ہندوستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی بھی جھوٹی خبر کو پھیلانے یا اس پر یقین کرنے سے گریز کریں۔ سب محفوظ رہیں! جے ہند۔“
روہت کے اس پیغام نے ملک کے لوگوں کو سیکورٹی فورسز پر فخر کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر محتاط رہنے کا پیغام دیا ہے۔ وہ ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے بحران کے اس وقت میں قومی اتحاد اور بیداری پر زور دیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد